تازہ تر ین

لارا دتہ کا فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبنے کا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے ماضی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبنے کا انکشاف کیا ہے۔

 لارا نے اکشے کمار کے ساتھ فلم ‘انداز’ سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران لارا دتہ نے اپنی ڈیبیو فلم کا تجربہ بیان کیا۔

اداکارہ نے بتایا ‘مجھے تیراکی نہیں آتی تھی، میں پانی کے اندر گئی تو لیدر پہنا ہوا تھا، میں تقریباً ڈوبتے ڈوبتے بچی، میں پانی میں ایک پتھر کی مانند تیر رہی تھی’۔

لارا نے بتایا کہ انہیں اکشے کمار نے بچایا اور پانی سے نکالا۔

اداکارہ نے اس تجربے کو زندگی کا خوفناک تجربہ قرار دیا اور بتایا کہ وہ اس واقعہ کے بعد صدمے میں چلی گئی تھیں۔

لارا دتہ کے مطابق اسی وقت فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain