عالمی تنازعات پرچین اور پاکستان کا موقف ایک ہے،پاکستان اورچین کے وزرائےخارجہ ایران کی صورتحال پر بات کریں گے۔
چینی دفترخارجہ کی ترجمان نےپریس بریفنگ میں کہاعالمی تنازعات پر پاکستان اور چین امن اور انصاف پریقین رکھتےہیں،پاکستان اورچین امن کے فروغ اورجنگ کےخاتمےکیلئے کردار ادا کریں گے،امریکا اوراسرائیل پر زور دیتےہیں فوری حملے روک دیں۔
ترجمان نےمزیدکہاکہ ایران میں تاریخی مقامات کی تباہی پر چین کوافسوس ہے،چین ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی شدیدمذمت کرتا ہے،حال ہی میں تین چینی جہاز آبنائےہرمز سےگزرے،فریقین سے مطالبہ ہےکہ وہ تحمل سے کام لیں اورکشیدگی کو مزید بڑھنے سےبچائیں،چین امن بحال کرنے کیلئے تعمیری کوششیں جاری رکھے گا۔






































