تازہ تر ین

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمت بڑھ گئی

اسلام آباد (1 اپریل 2026): گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 26 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے تک شمالی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1482 روپے فی بوری رہی جو کہ گزشتہ ہفتے کے 1476 روپے کے مقابلے میں 0.43 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک کے جنوبی شہروں میں اوسط قیمت میں 1.20 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتہ قبل 1471 روپے کے مقابلے میں 1489 روپے فی بوری تک پہنچ گئی۔

شہر کے لحاظ سے قیمتیں درج ذیل ریکارڈ کی گئیں:

  • اسلام آباد میں 1441 روپے
  • راولپنڈی میں 1433 روپے
  • گوجرانوالہ میں 1520 روپے
  • سیالکوٹ میں 1510 روپے
  • لاہور میں 1509 روپے
  • فیصل آباد میں 1450 روپے
  • سرگودھا میں 1500 روپے
  • ملتان میں 1513 روپے
  • بہاولپور میں 1533 روپے
  • پشاور میں 1493 روپے
  • بنو میں 1400 روپے

ملک کے جنوبی اور مغربی شہریوں میں سیمنٹ کی قیمتیں درج ذیل رپورٹ کی گئیں:

  • کراچی میں 1400 روپے
  • حیدر آباد میں 1498 روپے
  • سکھر میں 1550 روپے
  • لاڑکانہ میں 1413 روپے
  • کوئٹہ میں 1470 روپے
  • خضدار میں 1600 روپے

قیمتوں میں یہ معمولی اضافہ ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں جاری مارکیٹ ایڈجسٹمنٹ کی عکاسی کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain