ویب ڈیسک: ملک کے مختلف حصوں میں موسم ایک بار پھر بدلنے جا رہا ہے، جہاں محکمہ موسمیات نے 4 اپریل تک بارشوں اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق خاص طور پر بالائی علاقوں جیسے خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگتدارالحکومت اسلام آباد میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ شام اور رات کے وقت مختلف مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ حالیہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے، جہاں صبح کے وقت درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور دن کے دوران یہ 28 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ ہوا کی رفتار تقریباً 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور نمی کا تناسب 44 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بلند پہاڑی مقامات پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادل اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔ یہاں بارش کے امکانات کم، تقریباً 10 فیصد بتائے گئے ہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 اور کم سے کم 21 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی بھی بدستور تشویشناک ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 169 تک پہنچ گیا ہے، جو صحت کے لیے مضر سمجھا جاتا ہے۔ مختلف علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہے، جن میں علامہ اقبال ٹاؤن (244)، ڈی ایچ اے فیز 5 (184) اور ماڈل ٹاؤن (180) شامل ہیں۔





































