تازہ تر ین

عام تعطیل کے باوجود راولپنڈی میں بیشتر نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

راولپنڈی: عام تعطیل کے باوجود راولپنڈی میں بیشتر نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ، ڈی سی راولپنڈی نے 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں اہم عالمی مذاکرات کے پیشِ نظر عام تعطیل کے اعلان کے باوجود راولپنڈی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے 9 اور 10 اپریل کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود شہر کے بیشتر نجی تعلیمی ادارے آج کھل گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے ضلعی حکومت کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں، جبکہ اکثر والدین کو چھٹی کے حوالے سے بروقت مطلع بھی نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے طلبہ اور والدین شدید پریشانی کا شکار رہے۔

خیال رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم افسران اور سیکریٹری اسٹاف کو ‘ورک فرام ہوم’ (گھر سے کام) کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی افسر ان دو دنوں کے دوران شہر سے باہر نہیں جا سکے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر دستیاب رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain