Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
    • جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
    • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
    • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
    • پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
    • ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
    • شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
    • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
    • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
    • آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
    • ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
    • تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
    • ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
    • موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    • گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شادی سے ایک بہت عام جان لیوا مرض سے تحفظ ملنے کا انکشاف

    By Khabrain Newsاپریل 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کینسر ایسا جان لیوا مرض ہے جس سے موجودہ عہد میں ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

    مگر اب ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد میں کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

    امریکا کے میامی ملر اسکول آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد شادی نہیں کرتے، ان میں کینسر کا خطرہ شادی شدہ افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    اس تحقیق میں امریکا میں کینسر کے 40 لاکھ سے زائد کیسز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ غیر شادی شدہ افراد میں کینسر کی لگ بھگ تمام اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق اس کا مطلب یہ نہیں کہ شادی سے کینسر شکار نہیں کرسکتا مگر یہ ضرور عندیہ ملتا ہے کہ سماجی عناصر جیسے ازدواجی حیثیت بھی کینسر کا خطرہ بڑھانے والا اہم عنصر ہے۔

    محققین کے مطابق اگر آپ شادی شدہ نہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کینسر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے تمباکو نوشی، اضافی جسمانی وزن یا ناقص غذاؤں کے استعمال کے حوالے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شادی شدہ افراد میں اکثر کینسر کیسز کی تشخیص جلد ہو جاتی ہے اور ان کے بچنے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ شادی شدہ افراد کو اکثر مضبوط خاندانی معاونت حاصل ہوتی ہے جبکہ وہ کینسر کے علاج کو نظر انداز نہیں کرتے۔

    اس تحقیق میں کینسر کے مریضوں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

    ایک گروپ ایسا تھا جو شادی شدہ تھے یا ماضی میں شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے جبکہ دوسرا گروپ غیر شادی شدہ افراد پر مشتمل تھا۔

    تحقیق کے نتائج نے محققین کو حیران کر دیا۔

    انہوں نے دریافت کیا کہ غیر شادی شدہ افراد میں کینسر کیسز کی شرح شادی شدہ افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے جبکہ کینسر کی کچھ اقسام تو خاص طور پر غیر شادی شدہ افراد میں زیادہ نظر آتی ہیں۔

    تحقیق کے مطابق شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں غیر شادی شدہ مردوں میں کینسر کا خطرہ 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے جبکہ خواتین میں یہ خطرہ 85 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

    محققین کے مطابق ابھی تحقیق کے نتائج کو مکمل طور پر ٹھوس قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    اس تحقیق کے نتائج جرنل کینسر ریسرچ کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.