تازہ تر ین

چین میں بنا دنیا کا سب سے لمبا ایسکیلیٹر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

چین نے دنیا کا سب سے لمبا  ایسکیلیٹر بناکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

چین کے شہر ووہان میں بنے دنیا کے سب سے لمبے ایسکیلیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

 Goddess نام کے اس آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر سسٹم کی لمبائی 905 میٹر ہے۔

اس سسٹم میں 21 انفرادی ایسکیلیٹرز، 8 ایلیویٹرز، 4 موونگ واک ویز اور کئی پیڈسٹرین برج شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  80 منزلہ عمارت جتنی اونچائی تک پہنچانے میں یہ ایسکیلیٹر 21 منٹ کا وقت لیتا ہے۔

رات کے وقت رنگ برنگی روشنیوں سے چمکتا یہ ایسکیلیٹر ایک دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain