(ویب ڈیسک)پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے اپنے منافع کی شرح بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اختر نواز نے پریس کانفرنس کے دوران کہاہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کو1.5 فیصدسے بڑھاکر8 فیصد کیاجائے،انتظامیہ غیرقانونی ڈیلرز پر پابندی لگائے، مقامی ضلعی انتظامیہ چیکنگ کی آڑمیں پٹرولیم ڈیلر کو تنگ کرنا بند کردے۔
اخترنواز نے کہا کہ انتظامیہ ڈیلرز کے خلاف قوانین کاغلط استعمال اورہراساں کرنے کا سلسلہ بند کردے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی لائی جائے۔
اخترنواز نے مزیدکہا کہ ایران امریکہ امن مذاکرات کی وجہ سے ہم نے ہڑتال مؤخر کی، مطالبات تسلیم نہ ہونے پرپیٹرول پمپس خود بخود بند ہوجائیں گے





































