Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
    • اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا
    • پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیش گوئی
    • کیپ وردے کے ووزینہ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے گول کیپر بن گئے
    • محسنی اژه‌ای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر
    • جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے
    • اُن لوگوںکو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں”آپ زندہ ہیں”:وسیم اکرام
    • میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی
    • لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے
    • کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل
    • سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب
    • شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد آبادکار گرفتار
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سوتے ہوئے چادر یا لحاف کے باہر پاؤں رہنا کیوں ضروری ہے؟

    By Khabrain Newsمئی 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بہت سے لوگ سوتے ہوئے غیر ارادی طور پر اپنا ایک پاؤں چادر یا لحاف سے باہر نکال لیتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق یہ محض عادت نہیں بلکہ جسمانی درجہ حرارت کو متوازن رکھنے کا ایک قدرتی طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ سوتے ہوئے چادر یا لحاف سے پاؤں باہر رکھنے کا عمل بنیادی طور پر جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کا ایک قدرتی اور سائنسی طریقہ ہے۔

    جی ہاں !! نئی سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسم کے کسی چھوٹے حصے کو ٹھنڈی ہوا کے سامنے رکھنا، خاص طور پر پاؤں، انسان کو گہری نیند کے مرحلے تک جلد پہنچنے میں مدد دیتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق پاؤں کی جلد میں مخصوص خون کی شریانیں اور کم بال ہونے کی وجہ سے وہاں سے حرارت تیزی سے خارج ہوتی ہے۔ جب کوئی شخص کمبل سے پاؤں باہر نکالتا ہے تو جسم کا اضافی درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے، جس سے دماغ کو یہ اشارہ ملتا ہے کہ اب سونے کا وقت ہے۔

    امریکی جریدے ”ایوی ایشن، اسپیس اینڈ انوائرنمنٹل میڈیسن” میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پاؤں کو ٹھنڈا کرنا جسم کے مجموعی درجہ حرارت کو کم کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے، جس سے جسم کو آرام محسوس ہوتا ہے، چاہے باقی جسم پر موٹا کمبل ہی کیوں نہ ہو۔

    جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کے دوران جسم کا درجہ حرارت کم ہونا گہری اور پرسکون نیند کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ پاؤں چونکہ جسم کے اُن حصوں میں شامل ہیں جہاں خون کی باریک شریانیں جلد کے قریب موجود ہوتی ہیں، اس لیے وہاں سے حرارت آسانی سے خارج ہو جاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق جب کوئی شخص کمبل سے ایک یا دونوں پاؤں باہر نکالتا ہے تو جسم کی اضافی گرمی کم ہونے لگتی ہے۔ اس عمل سے دماغ کو یہ اشارہ ملتا ہے کہ جسم آرام کی حالت میں جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انسان جلد نیند میں چلا جاتا ہے۔

    تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کے درجہ حرارت اور نیند کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ سونے سے پہلے جسم قدرتی طور پر ٹھنڈا ہونا شروع ہوتا ہے اور یہی تبدیلی بہتر نیند کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ اسی وجہ سے ماہرین سونے سے قبل نیم گرم پانی سے غسل کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں، کیونکہ اس سے جسم بعد میں ٹھنڈا ہوتا ہے اور نیند میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

    نیند کے ماہرین کے مطابق رات کو زیادہ پسینہ آنے والے افراد کے لیے بھی یہ عادت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک پاؤں باہر رکھنے سے جسم کی گرمی کم ہوتی ہے اور نمی یا گھبراہٹ کا احساس کم ہو جاتا ہے۔
    اسی طرح وہ افراد جو “ریسٹ لیس لیگ سنڈروم” یعنی ٹانگوں میں بے چینی یا کھچاؤ کا شکار ہوتے ہیں، انہیں بھی کھلے پاؤں کے ساتھ سونے سے کچھ سکون مل سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض لوگ درجہ حرارت، کپڑوں یا وزن کے معاملے میں زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے ٹھنڈی ہوا کا ہلکا سا احساس ذہنی سکون اور آرام کا باعث بنتا ہے۔

    طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ نسبتاً ٹھنڈا ماحول اور متوازن جسمانی درجہ حرارت بہتر اور گہری نیند میں مدد دیتا ہے۔ تاہم اگر کسی شخص کو مستقل بے خوابی یا نیند سے متعلق دیگر مسائل کا سامنا ہو تو اسے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے

      ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے

      تازہ ترین

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.