ملتان (سٹی رپورٹر) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے بلدیاتی اداروں کو سوا ارب کے فنڈز جاری کردیئے ہیں متوقع امیدواروں کو بلدیاتی حلقوں میں ترقیاتی سکیمیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلدیات کے تمام محکموں کو ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں اس ضمن میںابتدائی طور پر سوا ارب کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں میونسپل کارپوریشن ملتان کو 15کروڑ 23 لاکھ کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں یونین کونسلز کے فرنیچر کی خریداری کے لئے بھی فنڈز جاری کیے ہیں حکومت پنجاب نے صوبے کی 1000 یونین کونسلز کو ماڈل یونین کونسل بنانے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بلدیاتی اداروں سے طلب کرلی ہیں واضح پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے 900 یونین سیکریٹریز کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا ہے جبکہ ملتان سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں سکیل ا سے 5 تک کے عملے کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پنجاب بھر میں حلقہ بندیوں کے نقشہ جات ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس میں آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات
