Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ
    • طارق شریف بھٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ
    • ملک میں پائیدار امن کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ اہم ضرورت: غلام سرور خان
    • محکمہ اینٹی کرپشن کی رشوت ستانی کیخلاف جاری مہم کے مثبت نتائجظاہر
    • مہریہ ٹاؤن کے قریب دی شیف کیفے کی دوسری منزل پر آگ لگ گئی
    • لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سرکاری ہسپتالوں میں ڈیتھ آئوٹ کا نظام غیرمؤثر ہونے کا انکشاف
    • وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کی مسجد کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھ دیا
    • لیسکو کی نادہندگان کیخلاف کارروائی، ستمبر میں42 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد ریکوری
    • اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبار
    • سرکاری عازمین حج کے لئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز کل سے ہوگا ،وفاقی وزارت مذہبی امور
    • والدین کی رضامندی سے بھی بچوں کا خرچہ کم’ معاف نہیں کیا جا سکتا: ہائیکورٹ
    • محکمہ اوقاف پنجاب کی زرعی و کمرشل پراپرٹی سے اربوں روپے کی آمدن قومی خزانہ انکم ٹیکس سے محروم
    • فی تولہ سونا4300روپے سستا 4لاکھ 36 ہزار 336روپے کا ہوگیا
    • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی’ امریکی خام تیل کی قیمت 91.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی
    • پاکستان کا نظام زمیں بوس نہیں ہوا، اصل مسئلہ کمزور ڈیلیوری سسٹم ہے:انوار الحق کاکڑ
    • الزامات کا فیصلہ پراپیگنڈے سے نہیں، شواہد اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے:پاکستان علماء کونسل
    • غیرملکی لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ کیس،ڈیانا کا آذربائیجان واپس جانے سے انکار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیراعلیٰ جی بی امجد حسین کے خط پر فوری ریسپانڈ

    By Khabrain Newsاکتوبر 4, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے خصوصی خط کا فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں تعاون بارے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب  کی ہدایت پر وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی سربراہی میں تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی گلگت بلتستان کے دورے پر ہے۔ کمیٹی میں سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں، سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ اور سیکرٹری ایکواکلچر و فشریز رانا سلیم افضل و دیگر افسران شامل ہیں۔ پنجاب کے وفد نے زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں بہتری اور جدت لانے کے لیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے تفصیلی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ہماری درخواست پر اپنے متعلقہ صوبائی وزیر اور ماہرین پر مشتمل ٹیم گلگت بلتستان بھیجنے پر بے حد مشکور ہیں۔ گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں ترقی سے نہ صرف مقامی کسانوں بلکہ گلگت بلتستان کی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی موجودہ حکومت کے دور میں زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز کے شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ اس موقع پر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر زرعی ترقی کے ماڈلز کو گلگت بلتستان میں متعارف کرانے کے لیے مکمل سپورٹ او رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان کے مابین زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں کی ترقی کے لیے دونوں وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوگی۔ سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ دونوں صوبوں کے مابین زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ٹیکنیکل ورکنگ گروپس تشکیل دیئے جا رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں لائیو سٹاک کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی دلانے کے لیے سرٹیفکیشن کے نظام میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ حکومت پنجاب گلگت بلتستان کے ٹیکنیکل ہیومن ریسورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیت فراہم کرے گی۔ سید عاشق حسین کرمانی نے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ، لائیو سٹاک کارڈ، گرین ٹریکٹرز پروگرام، ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن، ماڈل ایگری مالز، زرعی گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام، جھینگا فارمنگ اور ایف ایم ڈی فری زون بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور ہائیکورٹ،انسداد دہشت گردی ترمیمی قانون2026ء کے خلاف آئینی درخواست دائر

      بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے علی امین گنڈاپور

      30 ستمبر 2026 تک جننگ فیکٹریوں میں32 لاکھ 8 ہزار 402 گانٹھ کپاس آئی پی سی جی اے اعدادو شمار جاری

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.