Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں 233 فیصد اضافہ طلبہ والدین کے امانوں پر اوس
    • جرمنی میں روبوٹ پر لڑکی کو غلط انداز میں چھونے کا الزام
    • کے پیمیں محکمہ معدنیات میں 16 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • برائلر گوشت مزید22روپے سستا ہوگیا
    • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمٹوں میں استحکام
    • سپریم کورٹ، جمشید دستی کی عبوری ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکم
    • 6پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
    • 8امریکی ریاستوں وپن اے آئی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
    • فریال تالپور کا بابل خان جکھرانی کے گھر پولیس چھاپے کا نوٹس
    • پیرا فورس کے 7 سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ افسران ، 18تحصیل اداروںکے تقرر و تبادلے
    • پنجاب پولیس اپنے فرزندوں کی قربانیاں فراموش نہیں کریگی:آئی جی
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور میں دہشتگردوں کے 3 مختلف حملوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 15 پولیس شہداء کی 17 ویں برسی پر شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1345ٹریفک حادثات 714افراد شدید زخمی
    • غیر ملکی خاتون سے زیادتی کیس، ملزمہ نمرا کی درخواست ضمانت خارج
    • این سی سی آئی اے نے 300 پولیس افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر مانگ لئے
    • عالمی منڈی میں ڈیزل کی قلت 2027ء تک برقرار رہنے کا خدشہ
    • پی ٹی اے کی شہریوں کو موبائل فون خریدنے سے قبل آئی ایم ای آئی رجسٹریشن کی تصدیق کرنے کی ہدایت
    • راولپنڈی،پولیس پر حملہ کرنیوالے 2 ملزمان جوابی فائرنگ سے زخمی،گرفتار
    • پنجاب کے 20پروبیشن اینڈ پیرول و پریزن افسران جدید تربیت کیلئے امریکہ جائیں گے
    • این سی سی آئی اے کا پنجاب پولیس کو بھیجے گئے خط کا عکس۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت کی پاسپورٹ اجرا میں تبدیلی ای پاسپورٹ کی فیس15ہزار کردی

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجرا ختم کرکے صرف ای پاسپورٹ لازمی قرار دے دیا، جس کی فیس دو گنا زیادہ ہے اور اس کا اطلاق جمعے سے پورے ملک میں ہوگا۔محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کے اجرا میں تبدیلی کی ہے، جس کے نتیجے میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی نارمل فیس 4 ہزار 500 روپے تھی جبکہ ای پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ارجنٹ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس 7 ہزار 500 روپے تھی لیکن اب ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12 ہزار 500 تھی جبکہ ای پاسپورٹ کی فیس 22 ہزار روپے ہوگی اور یہ 5 سال کی معیاد کے ساتھ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ ہے اور 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس بھی اسی تناسب سے عوام کو ادا کرنی ہوگی۔پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے سالانہ بنیاد پر گزشتہ سال (2025) میں مجموعی طور پر 55 لاکھ 72 ہزار 130 پاسپورٹ کا اجرا کیا جو ملکی تاریخ میں ایک سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے، ان میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ نارمل فیس والے 32 لاکھ 75 ہزار 263، ارجنٹ فیس والے 18 لاکھ 39 ہزار 487 اور فاسٹ ٹریک فیس والے دو لاکھ 76 ہزار 789 پاسپورٹ تھے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ای پاسپورٹ ایک لاکھ 80 ہزار کے قریب بنے جبکہ 2024 میں 65 لاکھ 96 ہزار 520 پاسپورٹ بنے، 2023 میں67 لاکھ 17 ہزار 938 پاسپورٹ کا اجرا ہوا اور گزشتہ دو سال میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 30 لاکھ پاسپورٹس کا اجرا ہوا اور اوسط 67 لاکھ سالانہ کے حساب سے پاسپورٹ بن رہے ہیں۔
    ذرائع کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ کا اجرا اس لیے کیا گیا کہ دنیا کے کئی ممالک ای پاسپورٹ پر منتقل ہو رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے، اسی وجہ سے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے بھی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کیا ہے اور اس پراجیکٹ کے لیے اضافی 10 نئی جدید پرنٹنگ مشینیں، 6 لیمینیٹرز، 232 دفاتر میں 24/7 سروس اور 93 بیرون ملک ونڈو کانٹر قائم ہیں جو دن رات کام کر رہے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ 2024 میں 47 ارب 64 کروڑ 55 لاکھ 23 ہزار 500 روپیصرف فیس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروائے گئے، 2023 میں تقریبا 50 ارب روپے اور آخری دو سال 24-2023 اور 25-2024 اوسط 40 ارب روپے سالانہ کے حساب سے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا ئی گئی ہے جو پچھلے برسوں کی نسبت دوگنی ہے اور اس حساب سے یعنی ہر پاکستانی پاسپورٹ پر اوسط فیس 7 ہزار سے 15 ہزار روپے کے حساب سے حکومت کو سالانہ 40 سے 50 ارب روپے کی خالص آمدن ہو رہی ہے، جو ایف بی آر کے ایف ای ڈی سے الگ ہے۔پاسپورٹ حکم کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پاسپورٹ بنا کر دے رہے ہیں اس کی لاگت میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی نسبت زیادہ اخراجات ہوتے ہیں، اسی حساب سے فیس رکھی گئی ہے، دوسرے جن کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بن چکے ہیں وہ معیاد ختم ہونے تک کار آمد رہیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں 233 فیصد اضافہ طلبہ والدین کے امانوں پر اوس

      جرمنی میں روبوٹ پر لڑکی کو غلط انداز میں چھونے کا الزام

      کے پیمیں محکمہ معدنیات میں 16 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.