پیرس (این این آئی) بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے خبردار کیا ہے کہ مشرق
وسطیٰ میں توانائی تنصیبات پر حملوں اور رسد میں مسلسل رکاوٹوں کے باعث عالمی منڈی میں ڈیزل کی قلت اور قیمتوں کا دبا ئو2027 تک برقرار رہ سکتا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایجنسی نے اپنی اکتوبر کی آئل مارکیٹ رپورٹ میں بتایا کہ ستمبر میں عالمی ڈیزل برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں یومیہ 7 لاکھ بیرل کم ہوگئیں، جس کے باعث ذخائر میں بھی کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ڈیزل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے بعد کچھ کم ہوئی ہیں، تاہم بینچ مارک قیمتیں خام تیل کے مقابلے میں تقریباً دوگنا سطح پر برقرار ہیں۔ بلند قیمتوں سے اشیاء کی لاگت، مہنگائی، معاشی سرگرمیوں اور عوام کی قوتِ خرید متاثر ہو رہی ہے۔ عالمی توانائی ایجنسی نے کہا کہ مشرق وسطی سے ڈیزل کی رسد بحال نہ ہوئی تو منڈی میں توازن قائم رکھنے کے لیے طلب میں مزید کمی کرنا پڑسکتی ہے، جس کی معاشی قیمت بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی تیل کی طلب 2026 ء میں اوسطاً یومیہ 26 لاکھ بیرل کم ہونے کی پیشگوئی ہے، جبکہ 2027 میں اس میں یومیہ 20 لاکھ بیرل اضافے کا امکان ہے۔دوسری جانب عالمی تیل کی رسد 2026 ء میں یومیہ 58 لاکھ بیرل کم ہو کر 10 کروڑ 70 ہزار بیرل رہنے اور 2027 میں یومیہ 77 لاکھ بیرل بڑھنے کی توقع ہے۔ ایجنسی نے خبردار کیا کہ خلیجی خطے میں توانائی تنصیبات اور تیل بردار جہازوں پر بڑھتے ہوئے حملے رسد کی بحالی کو متاثر کرسکتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے تنازعات حل نہ ہونے کی صورت میں آنے والے مہینوں میں عالمی تیل منڈی میں مزید اُتار چڑھائو کا خدشہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار کاآج سے اطلاق’نئے اوقات کار 31مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے
- رشتے کے تنازع پر دوست کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم 5 سال بعد بری
- امریکا کی8ریاستوں کا اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ دائر
- شانگلہ’ چار روز سے جاری موسلادھار بارشوں کے بعد بالائی پہاڑی سلسلے سپن غر پر ہلکی برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی’ وادی کا دلکش منظر۔
- لاہور: جیلانی پارک میں شہری الیکٹرک ٹورسٹ گاڑی پر سوار ہوکر پرفضا ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
- مغربی کنارے میںاسرائیلی آباد کاروں نے مسجد نذر آتش کر دی
- پی ٹی آئی کے 68 رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے تھری ایم پی اوز کے احکامات جاری
- خوراک کا عالمی دن آج منایا جائے گا
- چین’ پاکستانی سفیر علی اسد گیلانی کی پاکستان ایمبیسی کالج کی طلبہ کونسل کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت
- میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
- کراچی میں پولیس مقابلے، 4 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مشیر کے پی اطلاعات کاسکول کی چھت گر نے کے واقعہ پر دکھ ‘ افسوس کا اظہار
- کوئٹہ’ 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہوگیا
- سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری کیخلاف کارروائیاں جاری
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- لاہور کا موسم ہوا رومانوی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ پہلی بارش شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
- کم عمر بچے میڈیا کا اسرعمال کر رہے ہیں سارے محکمے سو گئے چیف جسٹس
- معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
- یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد ملاقات کر رہے ہیں۔
