لاہور (این این آئی) سیشن عدالت لاہور نے غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے کیس میں
ملزمہ نمرا کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔اسی کیس میں عدالت اس سے قبل مسکان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری بھی خارج کر چکی ہے کیس کے ایک اور ملزم تنویر نے بھی سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔تنویر حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد آج سیشن عدالت میں پیش ہوا عدالت نے تنویر کی درخواست ضمانت 23اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
