واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکہ کی جانب سے ایران پر ”مدر آف آل بمز” سے حملے کی تیاری شروع کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادھر ایران نے بھی مطالبات کی منظوری تک امریکہ کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور ایران کے خلاف جاری جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔اس کے علاوہ امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج عمان میں ایران سے وابستہ کشتی تباہ کردی ، عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔امریکی فوج نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے دنیا کے طاقتور ترین غیر جوہری بموں میں سے ایک’ مدر آف آل بمز” استعمال کرنے سمیت نئے حملوں کے منصوبے تیار کر لئے ہیں ۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے متعدد امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا حکم دئیے جانے کی صورت میں ان منصوبوں پر عمل کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جی بی یو 43/بی ایم او اے بی کہلانے والا یہ بم امریکا کے سب سے بڑے غیر جوہری بموں میں شمار ہوتا ہے اور اس کا وزن تقریباً 9ہزار 800کلوگرام ہے۔ یہ زمین سے ٹکرانے سے پہلے فضا میں دھماکے کے ذریعے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔تاہم، امریکی حکام کے مطابق اس بم کی زیر زمین گہرائی میں موجود جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت محدود ہوسکتی ہے۔ وائٹ ہائو س کے ایک عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ وہ حساس فوجی منصوبوں پر تبصرہ نہیں کرتے، تاہم صدر ٹرمپ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔ادھرایران نے امریکہ کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران اپنے مطالبات منوائے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گا تاہم وہ نہ غیرمعینہ مدت تک جنگ کا خواہاں ہے اور نہ ہی طویل مذاکرات میں الجھنا چاہتا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ایران کا مقصد ایسا پائیدار دفاعی توازن قائم کرنا ہے جو مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی روک تھام کرسکے، تہران مذاکرات کے ذریعے اس ہدف کا حصول چاہتا ہے لیکن اپنے مطالبات کی منظوری کے بغیر لڑائی ختم کرنے پر آمادہ نہیں۔قبل ازیں قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ پر بھی طنز کیا اور ان کی معاشی پیش گوئیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں فزکس کا نوبیل انعام دینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور ایران کے خلاف جاری جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر بل ہیڈ سٹی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام اور فضائی دفاعی صلاحیتوں سے محروم ہوچکا ہے۔ٹرمپ نے ایران کی قیادت کو پہنچنے والے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کی پہلی سطح ختم ہوچکی ہے، اس کے بعد منتخب کیے گئے دوسرے درجے کے رہنما بھی مارے گئے، جبکہ تیسری سطح کے رہنمائو ں میں سے بھی نصف ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد نے ان سے مزید حملے نہ کرنے کی درخواست کی تھی اور انہوں نے اس وعدے پر عمل کیا۔علاوہ ازیںامریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 6اکتوبر کو خلیج عمان میں ایران سے وابستہ ایک کشتی تباہ کردی گئی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا کہناہے کہ کشتی امریکی بحریہ کے جہازوں کی نگرانی اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہورہی تھی۔کشتی کو تباہ کرنے سے پہلے عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، کشتی کے عملے کی وطن واپسی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔قبل ازیں ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایران میں سیرک کے ساحل کے قریب کشتی پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3ماہی گیر زخمی ہوئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز سے کھاد کی ترسیل کے لئے کسی معاہدے تک نہیں پہنچتے تو ایشیا اور افریقہ کے بعض حصوں میں غذائی تحفظ کی صورتحال سنگین بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ادھر برطانوی خبررساںادارے ر ائٹرز کے سوالات کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ہزاروں تجارتی جہازوں کی مدد کی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو متاثر کرنے اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی ایرانی کوششوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔وائٹ ہائوس اور بینکاک میں ایرانی سفارت خانے نے روئٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ آج (جمعہ کو) عالمی یومِ خوراک منایا جا رہاہے ۔
مدر آف آل بم
بریکنگ نیوز
- سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں 233 فیصد اضافہ طلبہ والدین کے امانوں پر اوس
- جرمنی میں روبوٹ پر لڑکی کو غلط انداز میں چھونے کا الزام
- کے پیمیں محکمہ معدنیات میں 16 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- برائلر گوشت مزید22روپے سستا ہوگیا
- عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمٹوں میں استحکام
- سپریم کورٹ، جمشید دستی کی عبوری ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکم
- 6پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
- 8امریکی ریاستوں وپن اے آئی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
- فریال تالپور کا بابل خان جکھرانی کے گھر پولیس چھاپے کا نوٹس
- پیرا فورس کے 7 سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ افسران ، 18تحصیل اداروںکے تقرر و تبادلے
- پنجاب پولیس اپنے فرزندوں کی قربانیاں فراموش نہیں کریگی:آئی جی
- آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور میں دہشتگردوں کے 3 مختلف حملوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 15 پولیس شہداء کی 17 ویں برسی پر شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
- 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1345ٹریفک حادثات 714افراد شدید زخمی
- غیر ملکی خاتون سے زیادتی کیس، ملزمہ نمرا کی درخواست ضمانت خارج
- این سی سی آئی اے نے 300 پولیس افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر مانگ لئے
- عالمی منڈی میں ڈیزل کی قلت 2027ء تک برقرار رہنے کا خدشہ
- پی ٹی اے کی شہریوں کو موبائل فون خریدنے سے قبل آئی ایم ای آئی رجسٹریشن کی تصدیق کرنے کی ہدایت
- راولپنڈی،پولیس پر حملہ کرنیوالے 2 ملزمان جوابی فائرنگ سے زخمی،گرفتار
- پنجاب کے 20پروبیشن اینڈ پیرول و پریزن افسران جدید تربیت کیلئے امریکہ جائیں گے
- این سی سی آئی اے کا پنجاب پولیس کو بھیجے گئے خط کا عکس۔
