راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)تھانہ بنی کے علاقے سے نامعلوم چور مبینہ طور پر پاکستان کی معروف نجی کوریئر سروس کا پارسل بھرا بیگ لے اڑے بیگ میں ویزے لگے ہوئے 50 سے زائد پاسپورٹ اور دیگر اہم ترین دستاویزات سمیت شہریوں کےبیش قیمت پارسل پارسل موجود تھے تھانہ بنی پولیس نے کوریئر سروس کے نمائندے کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے سید زیب الحسن نامی ڈیلیوری بوائے کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی د379 کے تحت درج مقدمہ کے متن کے مطابق وہ اپنی شپمنٹس لے کر معمول کے روٹ پر نکلا جب چاندنی باٹا شاپ کے قریب عاصم پلازہ میں ڈیلیوری دینے گیا تو نامعلوم چور اس کے بیگ سے 50 شپمنٹس چوری کر کے لے گئے تاہم اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ چوری ہونے والے بیگ میں کراچی سے ٹریول ایجنٹ کو بھجوائے گئے ویزے لگے 50 پاسپورٹ موجود تھے جن پر سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے ویزے لگے ہوئے تھے بیگ کی چوری سے نہ صرف درجنوں پاکستانی روزگار کے لئے بیرون ملک جانے سے بھی محروم ہو گئے بلکہ شہری اپنی کاغذات اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے جبکہ پاسپورٹ نہ ملنے پر تا حال ایف آئی اے یا کوریئر کمپنی کی جانب سے متاثرہ شہریوں کی کوئی دادرسی نہیں کی گئی۔
