پشاور(نیوز ایجنسیاں) خیبر پختونخوا کے قبائلی عمائدین نے قبائلی اضلاع کے لئے الگ سیکریٹریٹ اور کونسل کے قیام کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مقامی مسائل کے حل، ترقیاتی ضروریات کی تکمیل اور قبائلی علاقوں کو موثر نمائندگی فراہم کرنے کی جانب اہم اقدام قرار دیا۔مقامی عمائدین کے مطابق انضمام کے بعد قبائلی علاقوں کو وہ توجہ اور ترقی نہیں مل سکی جس کی توقع کی جا رہی تھی، جبکہ امن و امان کے حوالے سے بھی مسائل برقرار رہے۔مقامی عمائدین نے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے لیے الگ انتظامی ڈھانچے اور کونسل کا قیام قبائلی عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے لئے ترقیاتی فنڈز اور بجٹ کے معاملات کونسل کے ذریعے آگے بڑھانے سے ہر علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔ ان منصوبوں میں گلیوں، پلوں اور سڑکوں کی تعمیر سمیت مقامی آبادی کی بنیادی ضروریات کو شامل کیا جائے گا۔مقامی عمائدین نے کہا کہ 2018 میں انضمام کے بعد سے قبائلی عوام اپنے علاقوں کیلئے الگ انتظامی نظام اور ترقیاتی وسائل کی فراہمی کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت مقامی ضروریات اور ترجیحات کو مشاورت کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنایا جا سکے گا، جس سے عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کی توقع ہے۔عمائدین نے واضح کیا کہ قبائلی عوام کا تعلق پاکستان اور ریاست کے ساتھ ہے اور وہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مقامی عمائدین اور مشران نے قبائلی علاقوں کے لیے الگ سیکرٹریٹ اور کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس فیصلے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔قبائلی عمائدین نے امید ظاہر کی کہ نئے انتظامی نظام کے تحت قبائلی اضلاع کو ان کے جائز ترقیاتی وسائل میسر آئیں گے، مقامی آبادی کی مشاورت سے منصوبہ بندی کی جائے گی اور علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور امن و استحکام کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔
عمائدین
بریکنگ نیوز
- پاکستان معدنی شعبے کو ترقی دینے کے نئے مرحلے میں داخل اینسٹیٹیوت آف کاسٹک مینجمنٹ الاونٹس آف پاکستان
- پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور
- پشاور دیر کالونی سانحہ، نجی تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور جانچ پڑتال کا حکم
- گلی قاضی عبدالباری والی میںغیر قانونی جمپ عوام کیلئیسردرد بن گئے
- حفاظتی ٹیکہ جات کے مضبوط نظام کی تشکیل انسدادِ پولیو کی کوششوں کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے:عائشہ رضا فاروق
- 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد مقدمہ میں نامزد علیمہ خانم کیخلاف مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
- اسلام آباد:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی’ وفاقی وزرا اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر انالیپل و دیگر جرمن یوم اتحاد کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
- گلیانہ موڑ کے قریب مسلح ڈاکوں نے شہری سے گن پوائنٹ پر 80ہزار لوٹ لیے
- اسلام آباد کی قدیم اخبار مارکیٹ سیل، شہر بھر میں اخبارات کی ترسیل معطل
- امیر مقام کا پشاور میں نجی سکول کے جائے حادثے کا دورہ’ معاوضہ دوگنا کرنے اور سرکاری سکول تعمیر کرنیکا اعلان
- چیئرمینسی ڈی اے جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا
- اسحاق ڈار کا ترکیہ میں بارشوں کے باعث سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع ‘تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار
- فتح جنگ کی گلیوں میں بنے غیر قانونی جمپ عوام کیلئے وبال جان بن چکے ہیں ۔
- پی ٹی آئی ر ہنما کیخلاف درج مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی
- CDAکی اسلام آباد کو جدید دارالحکومت بنانے کیلئے کاموں میں تیزی
- رضوان سعید شیخکستان پویلین کے دورے کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔
- وفاقی وزیراحد خان چیمہ 2027کیلئے عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بورڈز آف گورنرز کے چیئرمین نامزد
- مشرقِ وسطی میں سپلائی کے خدشات برقرار تیل کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان
- فیصل ہلز انتظامیہ تشدد معاملہ، مقدمہ درج نہ کئے جانے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
- بنکاک: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف اجلاس میں شریک ہیں۔
