Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان معدنی شعبے کو ترقی دینے کے نئے مرحلے میں داخل اینسٹیٹیوت آف کاسٹک مینجمنٹ الاونٹس آف پاکستان
    • پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور
    • پشاور دیر کالونی سانحہ، نجی تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور جانچ پڑتال کا حکم
    • گلی قاضی عبدالباری والی میںغیر قانونی جمپ عوام کیلئیسردرد بن گئے
    • حفاظتی ٹیکہ جات کے مضبوط نظام کی تشکیل انسدادِ پولیو کی کوششوں کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے:عائشہ رضا فاروق
    • 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد مقدمہ میں نامزد علیمہ خانم کیخلاف مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی’ وفاقی وزرا اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر انالیپل و دیگر جرمن یوم اتحاد کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
    • گلیانہ موڑ کے قریب مسلح ڈاکوں نے شہری سے گن پوائنٹ پر 80ہزار لوٹ لیے
    • اسلام آباد کی قدیم اخبار مارکیٹ سیل، شہر بھر میں اخبارات کی ترسیل معطل
    • امیر مقام کا پشاور میں نجی سکول کے جائے حادثے کا دورہ’ معاوضہ دوگنا کرنے اور سرکاری سکول تعمیر کرنیکا اعلان
    • چیئرمینسی ڈی اے جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا
    • اسحاق ڈار کا ترکیہ میں بارشوں کے باعث سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع ‘تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار
    • فتح جنگ کی گلیوں میں بنے غیر قانونی جمپ عوام کیلئے وبال جان بن چکے ہیں ۔
    • پی ٹی آئی ر ہنما کیخلاف درج مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی
    • CDAکی اسلام آباد کو جدید دارالحکومت بنانے کیلئے کاموں میں تیزی
    • رضوان سعید شیخکستان پویلین کے دورے کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔
    • وفاقی وزیراحد خان چیمہ 2027کیلئے عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بورڈز آف گورنرز کے چیئرمین نامزد
    • مشرقِ وسطی میں سپلائی کے خدشات برقرار تیل کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان
    • فیصل ہلز انتظامیہ تشدد معاملہ، مقدمہ درج نہ کئے جانے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
    • بنکاک: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف اجلاس میں شریک ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور

    By Khabrain Newsاکتوبر 17, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     

    اسلام آباد (ملک منظور احمد)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور جرمنی کے
    درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، تعلیم اور پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مستقبل پر مبنی اور باہمی طور پر مفید شراکت داری کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جرمنی کے قومی دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل، سفارت کاروں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر پاکستان کی پارلیمنٹ، حکومت اور عوام کی جانب سے جرمن قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور جرمن یومِ اتحاد کو قومی یکجہتی، استقامت اور مشترکہ خوشحالی کی علامت قرار دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر استوار ہیں۔ علامہ محمد اقبال اور ڈاکٹر روتھ فا کی خدمات نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو تقویت بخشی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے جرمنی کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے ترقیاتی شعبوں، ماحولیاتی اقدامات، خواتین کو بااختیار بنانے اور انسانی ترقی کے لیے جرمن معاونت کو اہم قرار دیا۔چیئرمین سینیٹ نے جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت پاکستان کی مسلسل شمولیت کے لیے جرمنی کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز، قابلِ تجدید توانائی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور قدر افزا مصنوعات کی تیاری ایسے شعبے ہیں جہاں جرمن سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔تعلیم اور عوامی روابط کے حوالے سے انہوں نے جرمن جامعات میں پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ کے ویزوں اور خاندانوں کے دوبارہ ملاپ کے ویزوں میں تاخیر سے متعلق مسائل پر مناسب توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت میں تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، تحقیق اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قابلِ اطلاق قوانین اور ضوابط کے تحت دفاعی شعبے میں تعاون کے امکانات بھی تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق مختلف شعبوں میں مشترکہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی روابط کو مزید وسعت دینے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کی پارلیمانوں کے درمیان باقاعدہ روابط اور علاقائی و عالمی امور پر قریبی مشاورت سے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے جرمن قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلسل رابطوں اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مثر اور مضبوط شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان معدنی شعبے کو ترقی دینے کے نئے مرحلے میں داخل اینسٹیٹیوت آف کاسٹک مینجمنٹ الاونٹس آف پاکستان

      پشاور دیر کالونی سانحہ، نجی تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور جانچ پڑتال کا حکم

      گلی قاضی عبدالباری والی میںغیر قانونی جمپ عوام کیلئیسردرد بن گئے

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.