Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان معدنی شعبے کو ترقی دینے کے نئے مرحلے میں داخل اینسٹیٹیوت آف کاسٹک مینجمنٹ الاونٹس آف پاکستان
    • پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور
    • پشاور دیر کالونی سانحہ، نجی تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور جانچ پڑتال کا حکم
    • گلی قاضی عبدالباری والی میںغیر قانونی جمپ عوام کیلئیسردرد بن گئے
    • حفاظتی ٹیکہ جات کے مضبوط نظام کی تشکیل انسدادِ پولیو کی کوششوں کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے:عائشہ رضا فاروق
    • 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد مقدمہ میں نامزد علیمہ خانم کیخلاف مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی’ وفاقی وزرا اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر انالیپل و دیگر جرمن یوم اتحاد کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
    • گلیانہ موڑ کے قریب مسلح ڈاکوں نے شہری سے گن پوائنٹ پر 80ہزار لوٹ لیے
    • اسلام آباد کی قدیم اخبار مارکیٹ سیل، شہر بھر میں اخبارات کی ترسیل معطل
    • امیر مقام کا پشاور میں نجی سکول کے جائے حادثے کا دورہ’ معاوضہ دوگنا کرنے اور سرکاری سکول تعمیر کرنیکا اعلان
    • چیئرمینسی ڈی اے جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا
    • اسحاق ڈار کا ترکیہ میں بارشوں کے باعث سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع ‘تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار
    • فتح جنگ کی گلیوں میں بنے غیر قانونی جمپ عوام کیلئے وبال جان بن چکے ہیں ۔
    • پی ٹی آئی ر ہنما کیخلاف درج مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی
    • CDAکی اسلام آباد کو جدید دارالحکومت بنانے کیلئے کاموں میں تیزی
    • رضوان سعید شیخکستان پویلین کے دورے کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔
    • وفاقی وزیراحد خان چیمہ 2027کیلئے عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بورڈز آف گورنرز کے چیئرمین نامزد
    • مشرقِ وسطی میں سپلائی کے خدشات برقرار تیل کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان
    • فیصل ہلز انتظامیہ تشدد معاملہ، مقدمہ درج نہ کئے جانے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
    • بنکاک: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف اجلاس میں شریک ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    CDAکی اسلام آباد کو جدید دارالحکومت بنانے کیلئے کاموں میں تیزی

    By Khabrain Newsاکتوبر 17, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سیکٹر ای-12 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ورکس، سی ڈی اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایم سی آئی، ایڈیشنلڈپٹی کمشنر (جنرل)، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ادارہ اسلام آباد بھر میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، جن میں سیکٹرز کی ترقی، سڑکوں کی تعمیر و بہتری، انڈر پاسز اور پیدل چلنے والوں کے پلوں کی تعمیر اور قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرانا شامل ہے۔*وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی مثر نگرانی میں یہ اقدامات اسلام آباد کو مزید ترقی یافتہ، جدید اور مثالی شہر بنانے کے مقصد کے تحت کیے جا رہے ہیں۔*شہری ترقی کو یقینی بنانے اور سرکاری اثاثوں کے تحفظ کے لیے سی ڈی اے نے سیکٹر ای-12 میں سرکاری اراضی واگزار کرانے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اربوں روپے مالیت کی ایک ہزار کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔ یہ کامیابی سرکاری املاک کے تحفظ اور سیکٹر کی منصوبہ بند ترقی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ واگزار کرائی گئی اراضی مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے اور ضروری بنیادی ڈھانچے اور شہری سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت میں سیکٹر ڈویلپمنٹ کو تیز کرنے اور رہائشی سہولیات کو بہتر بنانے کی وسیع تر حکمتِ عملی کے تحت سیکٹرز آئی-12، ای-12 اور سی-14 میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان سیکٹرز میں ضروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سڑکوں کے نیٹ ورک کی بہتری اور شہری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ رہائشیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان سیکٹرز کی منظم ترقی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔*سیکٹر آئی-12 میں منصوبہ بند ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر کام جاری ہے تاکہ بڑھتی ہوئی رہائشی آبادی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ اسی طرح سیکٹر ای-12 میں سرکاری اراضی کے تحفظ اور سیکٹر کی منصوبہ بند ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے ساتھ ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیکٹر سی-14 میں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔ سی ڈی اے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے اور شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات اور معیاری شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔**چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی مثر نگرانی میں اسلام آباد بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، انڈر پاسز کی تعمیر، پیدل چلنے والوں کے پلوں کی تعمیر و بہتری اور اہم شاہراہوں کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد شہریوں کی آمدورفت کو آسان بنانا، ٹریفک کی روانی بہتر کرنا، پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور شہر کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطوں کو مزید مثر بنانا ہے۔**شہریوں نے سی ڈی اے کے جاری ترقیاتی اقدامات کو سراہا ہے، بالخصوص قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرانے، سیکٹرز آئی-12، ای-12 اور سی-14 میں ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے، پارک انکلیو کی بہتری اور سڑکوں، انڈر پاسز اور پیدل چلنے والوں کے پلوں کی تعمیر و بہتری کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔*عوام نے اسلام آباد بھر میں پارکوں اور جھیلوں کی بہتری، لینڈ اسکیپنگ اور باغبانی کے فروغ اور عوامی مقامات کو خوبصورت بنانے کے لیے سی ڈی اے کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔ ان اقدامات کو شہری سہولیات کی بہتری، روزانہ سفر کرنے والوں کی مشکلات کم کرنے اور رہائشیوں کو صاف ستھرا، سرسبز اور خوشگوار شہری ماحول فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔شہریوں نے اس امر پر زور دیا ہے کہ اسلام آباد کی بہتری، عوامی سہولت میں اضافے اور اسلام آباد کو سرسبز شہر کی حیثیت سے منفرد شناخت برقرار رکھنے کے لیے ان ترقیاتی سرگرمیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ تاکہ عوامی مقامات کو بہتر بنانے، شہری سہولیات کو مضبوط کرنے اور وفاقی دارالحکومت کی منظم ترقی کے لیے مسلسل اقدامات کیے جاتے رہیں۔*سی ڈی اے اسلام آباد ترقی اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سی ڈی اے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھے گا، جس کا مقصد شہر کو مزید جدید، خوبصورت، سرسبز، قابلِ رسائی اور شہریوں کے لیے ایک بہتر اور مثالی دارالحکومت بنانا ہے۔*

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان معدنی شعبے کو ترقی دینے کے نئے مرحلے میں داخل اینسٹیٹیوت آف کاسٹک مینجمنٹ الاونٹس آف پاکستان

      پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور

      پشاور دیر کالونی سانحہ، نجی تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور جانچ پڑتال کا حکم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.