راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے خلاف مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر 26 اکتوبر تک موخر کردیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علیمہ خانم کے وکیل فیصل ملک اور پراسیکیوشن کے وکلا بھی موجود تھے تاہم عدالت نے کسی کاروائی کے بغیر فیصلہ موخر کردیا عدالت نے علیمہ خانم سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر 22 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔ گزشتہ روز چوتھی مرتبہ فیصلہ موخر کیا گیا یاد رہے کہ علیمہ خانم نظربندی کے باعث کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہیں۔
