جاتلی (بیورو رپورٹ)تھانہ جاتلی دوہرے قتل کا ملزم 12 سال بعد گرفتارملزم 12سال قبل ایک ویگن ڈرائیور اور ایک بوڑھی عورت کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا دوہرے قتل کا ملزم 12 سال بعد گرفتارکرلیا گیا ،ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 21اگست 2014 میں کونتریلہ کے رہائشی ویگن ڈرائیور طاہر اعجاز اور ایک بوڑھی عورت رخمت جان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ،جس کا مقدمہ ( 249/2014 ) تھانہ جاتلی میں درج ہے ، بتایا جاتا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے تھے اور گزشتہ روز ملزم خالد محمود ولد محمد اشرف سکنہ ڈھوک جھاڑیاں کونتریلہ ملک میں واپس پہنچا تو اس کو کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ،پولیس تھانہ جاتلی کے ذرائع نے بھی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
