کراچی (این این آئی) کراچی گیٹ وے ٹرمینل ملٹی پرپز لمیٹڈ پر کھاد سے لدے 4 جہاز لنگر انداز ہوئے، جو مجموعی طور پر ایک لاکھ 8 ہزار 277 میٹرک ٹن کھاد لے کر پہنچے۔ کھاد کی بڑی کھیپ کی آمد کراچی پورٹ ٹرسٹ کی عملی استعداد اور بندرگاہ پر جاری سرگرمیوں کی عکاس ہے۔تفصیلات کے مطابق جہاز ایچ ایس ایل میکسیکو 9 ہزار 277 میٹرک ٹن پوٹاش کھاد لے کر پہنچا، جبکہ ہیپی فاؤنڈر، ایکسن آدم اور زونگ چانگ ہونگ شینگ بالترتیب 5 ہزار، 44 ہزار اور 50 ہزار میٹرک ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر آئے۔ جہاز ہیپی فاؤنڈر سامان اتارنے کے بعد 17 اکتوبر کی شام بندرگاہ سے فجیرہ روانہ ہوگیا۔کھاد کی ان کھیپوں کی آمد پاکستان کی زرعی ضروریات پوری کرنے کے لیے کراچی پورٹ کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ ڈی اے پی کھاد ربیع کی فصلوں کے لیے اہم زرعی مداخل میں شامل ہے، جبکہ اس کی بروقت ترسیل زرعی پیداوار میں اضافے اور غذائی تحفظ کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- ملک سیاسی ، معاشی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکا ہے ‘جے یو آئی
- ویلنشیاٹائون میں شہدائے کارساز کی یاد میں تقریب کا انعقاد
- سہ فریقی ونڈے سیریز پہلے میچ میں پاکستان کی 37 رنز سے جیت
- 4 سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونیوالی پلوشہ شہزادی نے محنت ‘عزم سے ہائیکورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
- اوگرا کی این او سی شرط پر پٹرولیم ڈیلرز کے تحفظات، نظرثانی کا مطالبہ
- سانحہ پشاور کے بعد سکولوں کے معائنے کا عمل شروع کئی عمارتیں خستہ حال قرار
- موناکو رہائش کیلئے دنیا کا بہترین ملک قرار
- سابق وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کی 62ویں برسی22اکتوبر کو منائی جائیگی
- فاروق ستار کا سوامی نارائن اور نارائن پورہ مندروں کا دورہ، ہندو برادری کو مبارکباد
- ویلنشیا ٹائون میں شہدائے سانحہ کار ساز کی تقریب میں چودھری اسلم گل،نوید چودھری،عثمان ملک،اشرف خان،آصف ناگرہ،چودھری ریاض،عمر شریف بخاری اور دیگر شمعیں روشن کر کے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
- ایم کیو ایم انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام’ الیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن ختم
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خراب
- ٹوائیر ایئرویز طیارہ حادثہ بلیک باکس اور کاک پٹ کر یوکی تلاش کے لئیے بیرون ملک ماہرین سے رابطوں کا آغاز
- اساتذہ کے ای ٹرانسفر رائونڈ کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
- فرانس کے بعد البانیہ میں بھی پر تشدد مظاہرے مظاہرین کا وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ
- اساتذہ کے ای ٹرانسفر رائونڈ کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
- ختم نبوت کانفرنس ٹائون شپ لاہور سے مولانا امجد خان’ صاحبزادہ مولانا خواجہ عزیز احمد’ مفتی محمد حسن’ مفتی رضوان عزیز’ مولانا عبدالنعیم و دیگر خطاب کررہے ہیں۔
- کراچی:کراچی گیٹ وے ٹرمینل ملٹی پریز لمیٹڈ پر جہازوں سے کھاد اتاری جارہی ہیں۔
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بے قابو ٹرک نے 13افراد کو کچل ڈالا
- عااُمت کا اجماع’ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج’ علماء کرام لمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹائون شپ کے زیراہتمام کانفرنس میں قراردادیں پیش
