لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تاؤن شپ لاہور کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس آئیڈیل پارک لاہور میں مرکزی ناظم اعلی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عزیز احمدکی صدارت میں منعقد ہوئی ْ کانفرنس میں بڑی تعداد میں شمع ختم نبوت کے پروانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، امیر پنجاب مولانا محمدامجد خان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر مفتی محمدحسن ، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن ، مولانا مفتی رضوان عزیز مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، معروف نعت خوان حافظ محمد ابوبکر مولانا مختار الحق ظفر، مولانا محمدخان ، امیریونٹ پیرمحمدآصف ، مولانا مہتاب فاروق ، مولانا سمیع اللہ ، مولانا محمد طیب عثمانی، مولانا محمدسفیان، قاری محمدشریف، قاری حبیب الرحمن، مولانا عزیز اللہ، جے یو آئی تحصیل ماڈل ٹاؤن کے امیر مولانا فاضل عثمانی، سیکرٹری جنرل مولانا شفیق بہادر ودیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے کہ رسول اکرم ۖ اللہ تعالی کے آخر ی نبی اور رسول ہیں۔آپ ۖ کے بعد قیامت تک کیلئے کوئی نبی نہیں آئے گا۔نبوت کا دروازہ بند ہو چکا۔ان کا کہنا تھا کہ امت کا اس پر اجماع ہے کہ ختم نبوت ۖ کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے قادیانیوں کو امتناع قادیانیت ایکٹ کا پابند بنایا جائے قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کی نظریاتی سرحدات کا تحفظ ہماری دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔مولانا محمدامجد خان نے کہا کہ آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات اور تعزیرات پاکستان کو تبدیل کرنے کے لیے بیرونی طاقتیں مسلسل اپنا دباؤ بڑھا نے کی کوششیں کررہی ہیں ہم کسی صورت آئین اور قانون میں ختم نبوت اور قانون توہین رسالت سمیت اسلامی دفعات کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے جمعیة علماء اسلام پارلیمنٹ کے اندر اور باہر قادیانیت کا تعاقب کرتی رہے گی، ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ صحابہ کرام کی سنت ہے۔ مولانا رضوان عزیز نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت کا اجماعی عقیدہ ہے امت نے اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا، زمانہ نبوت سے اس عقیدہ کا امت مسلمہ نے دفاع کیا ہے، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے لیے شفاعت پیغمبر کے حصول کا ذریعہ ہے برطانوی حکومت نے قادیانی فتنہ کا بیج ڈالا اور اپنے مذموم مقاصد کے لئے اسے استعمال کیا، فرنگی قادیانی فتنہ کی پشت پناہی کررہے ہیں مدارس اور مساجد دین اسلام کے قلعے ہیں انکی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے، تمام تر جبر و استبداد کے باوجود دینی طبقے نے اس محاذ پر کبھی پسپائی اختیار نہیں کی، قادیانی اس ملک کے ازلی دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے مشترکہ پلیٹ فارم پر آئین اوردستور پاکستان کی بالا دستی کے لیے ہم پر امن جد جہد جاری رکھیں گے اور کسی صورت بھی ہم قوانین ختم نبوت کو غیر مؤثر یا ختم نہیں ہونے دیں گے۔مولانا مہتاب نے کہا کہ قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بناکر پیش کررہا ہے، اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں۔کانفرنس کے آخر میں ملکی سلامتی ، حرمین شریفین کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔
