Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
    • چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • وزارتِ قومی ورثہ کی 53 گاڑیوں پر 3 سال میں 7 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ
    • سانحہ کارساز جمہوریت ‘ عوامی جدوجہد کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب : شازیہ مری
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف دانش سکول کے طالب علموں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • 25 نومبر کو پاکستان کا پہلا خلا باز خلائی مشن پر روانہ ہوگا:احسن اقبال
    • چترال:کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمیر احمد بخاری پٹی کے مقام پر سسپنشن پل کا جائزہ لے رہے ہیں۔
    • نادرا:جدیدموبائل رجسٹریشن نظام متعارف، خدمات گھر تک پہنچانے کا فیصلہ
    • وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، ہائوسنگ فنانس کیلئے جائیداد کاغذات کی تعداد 5کردی گئی
    • راولپنڈی:تماشائی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پاک سری لنکا میچ دیکھ رہے ہیں۔
    • ملک سیاسی ، معاشی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکا ہے ‘جے یو آئی
    • ویلنشیاٹائون میں شہدائے کارساز کی یاد میں تقریب کا انعقاد
    • سہ فریقی ونڈے سیریز پہلے میچ میں پاکستان کی 37 رنز سے جیت
    • 4 سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونیوالی پلوشہ شہزادی نے محنت ‘عزم سے ہائیکورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
    • اوگرا کی این او سی شرط پر پٹرولیم ڈیلرز کے تحفظات، نظرثانی کا مطالبہ
    • سانحہ پشاور کے بعد سکولوں کے معائنے کا عمل شروع کئی عمارتیں خستہ حال قرار
    • موناکو رہائش کیلئے دنیا کا بہترین ملک قرار
    • سابق وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کی 62ویں برسی22اکتوبر کو منائی جائیگی
    • فاروق ستار کا سوامی نارائن اور نارائن پورہ مندروں کا دورہ، ہندو برادری کو مبارکباد
    • ویلنشیا ٹائون میں شہدائے سانحہ کار ساز کی تقریب میں چودھری اسلم گل،نوید چودھری،عثمان ملک،اشرف خان،آصف ناگرہ،چودھری ریاض،عمر شریف بخاری اور دیگر شمعیں روشن کر کے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزارتِ قومی ورثہ کی 53 گاڑیوں پر 3 سال میں 7 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ

    By Khabrain Newsاکتوبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (عادل عباسی) قومی اسمبلی میں رکن عالیہ کامران کے سوال پر وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت اور اس کے ماتحت اداروں کی 53 سرکاری گاڑیوں پر مالی سال 2023-24 سے 2025-26 کے دوران 7 کروڑ 24 لاکھ 38 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ ان میں 5 کروڑ 18 لاکھ 32 ہزار روپے ایندھن جبکہ 2 کروڑ 6لاکھ 6 ہزار روپے مرمت و دیکھ بھال پر صرف ہوئے۔ یوں گاڑیوں پر ماہانہ اوسطا 20 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔دستاویزات کے مطابق پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، وزارت کے مرکزی دفتر، محکمہ آثارِ قدیمہ اور لوک ورثہ نے مجموعی اخراجات کا تقریبا 81 فیصد استعمال کیا۔ وزارت کے مرکزی دفتر کی صرف چھ گاڑیوں پر تین سال میں ایک کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے، جو فی گاڑی اوسطا 71 ہزار روپے ماہانہ بنتا ہے۔ ان گاڑیوں میں 2025 ماڈل کی ٹویوٹا آلٹس بھی شامل ہے، جس کے باوجود مرمت کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کی 12 گاڑیوں پر تقریبا 2 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار روپے خرچ ہوئے، جن میں ایک کروڑ 82 لاکھ 59 ہزار روپے ایندھن کی مد میں ادا کیے گئے۔ محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کی سات گاڑیوں پر ایک کروڑ 27 لاکھ 63 ہزار روپے خرچ ہوئے، جبکہ مرمت کے اخراجات 2024-25 میں تقریبا ایک لاکھ 31 ہزار روپے سے بڑھ کر 2025-26 میں 18 لاکھ 26 ہزار روپے تک پہنچ گئے۔لوک ورثہ کی آٹھ گاڑیوں پر 86 لاکھ 24 ہزار روپے خرچ کیے گئے، جن میں 1984، 1987 اور 1996 ماڈل کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ادارے کے مجموعی اخراجات کا تقریبا 41 فیصد مرمت پر صرف ہوا، جبکہ ایک گاڑی ناقابل استعمال بتائی گئی ہے۔ اسی طرح قومی زبان کے ادارے کی چار پرانی گاڑیوں پر تین سال میں 39 لاکھ 35 ہزار روپے خرچ ہوئے، جن میں 18 لاکھ 48 ہزار روپے مرمت کی مد میں شامل ہیں۔دستاویزات میں اکادمی ادبیات پاکستان کی فہرست میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر دو مرتبہ درج ہونے، قائداعظم اکیڈمی کی ناقابل استعمال گاڑی کے باوجود مرمت پر اخراجات، جبکہ ایوانِ اقبال کمپلیکس کی تین گاڑیوں کے ایندھن اور مرمت کے اخراجات درج نہ ہونے جیسے امور بھی سامنے آئے ہیں۔ قومی ادارہ فروغِ قومی زبان کے مرمتی اخراجات میں بھی سال بہ سال غیر معمولی اتار چڑھا دیکھا گیا۔قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ قومی اسمبلی میں ہر گاڑی کے الگ الگ اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں، تاہم جواب میں زیادہ تر ادارہ وار مجموعی اعداد و شمار فراہم کیے گئے۔ اس وجہ سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس گاڑی پر کتنا ایندھن استعمال ہوا اور مرمت پر کتنی رقم خرچ کی گئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

      چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

      سانحہ کارساز جمہوریت ‘ عوامی جدوجہد کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب : شازیہ مری

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.