لاہور( این این آئی)پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے ای ٹرانسفر رائونڈ کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آج ( پیر)19 اکتوبر آخری تاریخ ہے ۔ اساتذہ کے دستاویزات کی تصدیق 20 سے 22 اکتوبر تک کی جائے گی۔ اساتذہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے 23 سے 26 اکتوبر تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اساتذہ کے ای ٹرانسفر آرڈرز 27 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔ ای ٹرانسفر کے لیے اساتذہ کو ایس آئی ایس پورٹل کے ذریعے درخواستیں دینا ہوں گی۔
