کراچی (این این آئی) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) حکام نے شہریوں کو مفت اور عوامی وائی فائی نیٹ ورکس کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیر محفوظ نیٹ ورک سے منسلک ہونے کے باعث ذاتی معلومات اور آن لائن ڈیٹا خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ این سی سی آئی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ عوامی وائی فائی استعمال کرتے ہوئے آن لائن بینکنگ، بینک کھاتوں سے مالی لین دین اور آن لائن خریداری سے گریز کریں خصوصاً اس وقت جب متعلقہ نیٹ ورک کی حفاظت اور اصلیت کی تصدیق نہ ہوسکے۔
