تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی کمپنیوں نے اشتہارات کے ذریعے عرب میڈیا کے صحافیوں کے فونز اور کمپیوٹرز ہیک کر لیے۔یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے مشہور سائبر ریسرچ ادارے سٹیزن لیب نے انکشاف کیا ہے کہ 2024 اور 2025 کے دوران اسرائیلی ایڈورٹائزنگ فرم نے عام اشتہارات کے ذریعے زیرو کلک جاسوسی کا جال بچھایا۔عرب ٹی وی کی ٹیکنیکل ٹیم نے 2024 میں اپنے سسٹم میں غیر معمولی سرگرمی دیکھی تھی، جس کے بعد انہوں نے سٹیزن لیب کو تحقیقات کے لیے بلایا۔ عرب ٹی وی نے اسے پریس فریڈم پر حملہ قرار دیتے ہوئے مکمل آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
