اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا کے صوبے البرٹا میں فوجی اڈے پر آتشزدگی کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 39 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق آتشزدگی سے زخمی ہونے والے 19افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔فوجی اڈے کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ تیز ہواں کے باعث پھیل کر تربیتی علاقے تک پہنچ گئی تھی۔کینیڈین حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم آتشزدگی کا تعلق کسی دہشت گرد کارروائی سے نہیں ہے۔کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے واقعے کو مسلح افواج کی تاریخ میں پرامن حالات کے دوران بدترین سانحات میں سے ایک قرار دیا ۔
