ملتان ( کرائم رپورٹر) کار کی ٹکر سے لڑکے کو قتل کرنے کا واقعہ، پولیس نے یتیم خانے کے مالک کو گرفتار کر لیا تاہم مقرور ملزم تاحال پولیس کے قابو نہیں آ سکا ہے ، پولیس حکام کے مطابق مقتول وسیم عباس جس یتیم خانہ میں رہائس پزیر تھا وہ شعیب کا تھا اور اسی نے وسیم عباس کو توقیر کے حوالے کیا تھا۔وسیم عباس کو توقیر کے حوالے کرنے کے معاملے میں شعیب تاحال پولیس حراست میں ہے جس سے تفتیش جاری ہے جبکہ یتیم خانہ کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے دوسری جانب وسیم عباس کے قتل کی ایف ائی ار میں نامزد دوسرے ملزم امجد کی تاحال گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے جسکی لوکیشن فیصل اباد کی بتائی جارہی ہے اس حوالے سے سی پی او ملتان اختر فاروق کا کہنا ہے کہ امجد کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا یتیم خانہ کا مالک پولیس کسٹڈی میں ہے جسکی تفتیش جاری ہے۔ ادھر یتیم خانے کی انتظامیہ نے ادارے کی رجسٹریشن کا ریکارڈ پولیس کے حوالے کر دیا ہے، جس کی تصدیق کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس حکام اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ یتیم خانے میں مقیم دیگر بچے بھی اس کیس کی وجہ سے متاثر نہ ہوں ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یتیم خانے اور جس ادارے کے تحت یہ کام کرتا تھا اس کی رجسٹریشن کو چیک کرایا جا رہا ہے، یتیم خانے میں اس وقت 150 کے قریب بچے اور بچیاں قیام پذیر ہیں، تاہم ان بچوں کو پرائیوٹ طور پر کام پر نہیں بھیجا سکتا ہے، اس کے لیے حکومتی ادارے قائم ہیں، اس لیے کیس کے تمام پہلوؤں کی تفتیش جاری ہے۔
یتیم خانہ
بریکنگ نیوز
- شزہ فاطمہ کی عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات’ پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے: ذرائع
- خیبرپختونخوا شعبہ معدنیات میں تاریخ کی بد ترین کرپشن بے نقاب
- پاکستان ،ترکیہ ،قطراور انڈونیشیا کے وزرائے دفاع کا معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد گروپ فوٹو۔
- میر رضا کیس پولیس کیلئے سبق’ تحقیقات میں عجلت کے بجائے احتیاط برتی جائے: شرجیل میمن
- پٹرول2.71 روپے سستا ڈیزل 31 پیسے مہنگا
- پوتن کا چین میں ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات پر امریکی نمائندے وٹکوف سے تبادلہ خیال کا اعلان
- بچے کو کچلنے والے ظالم ٹھکدار کا عبرتناک انجام سی سی ڈی بپاولپور سے مقابلہ میں پار
- راجن پور: حادثے کا شکار بس الٹی ہوئی ہے جبکہ ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
- نیتن یاہو نے رواں ماہ کے اوائل میں ایران کیخلاف بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی: برطانوی اخبار
- وزیر داخلہ کی لائبہ کے گھر آمد، والد سےاظہار ہمدری، لوٹی گئی رقم حوالے کی
- بھارتی دفاعی کمپنیوں میں ہو شربا کرپشن 2ہزار کروڑ کے فوجی معاہدے مشکوک
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- صدر ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران3 لاکھ ویزے منسوخ
- امریکی شہریوں سے 35ارب کے فراڈ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ
- ملتان:15سالہ یتیم وسیم عباس کیقاتل ملزم توقیرکی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد پولیس اہلکارلاش کے پاس کھڑے ہیں
- یتیم خانے کا مالک گرفتار’ ادارے میں 150 بچے اور بچیاں مقیم
- یوکرین نے محاذ پر پھنسے زخمی فوجی کو 491 روز بعد ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا
- کار کی ٹکر سے لڑکے کو قتل کرنے کا واقعہ’ مزید 2 مقدمات درج
