شاور(نیوز ایجنسیاں) خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ اقتدار میں معدنیات کے شعبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب ہوگئی۔ سرکاری آڈٹ رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ یہ محض بدانتظامی نہیں بلکہ منظم کرپشن ہے، جس سے خیبرپختونخوا کے خزانے کو صرف ایک سال میں 16 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی سرپرستی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ سے صرف سال 2022 اور 2023 کے دوران غیر قانونی کان کنی کے ذریعے 8 ارب روپے سے زائد کی لوٹ مار کی گئی۔ نادہندہ ٹھیکے داروں سے 4 ارب 31 کروڑ روپے کے واجبات جان بوجھ کر وصول نہیں کیے گئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کو سرکاری سرپرستی حاصل تھی۔ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ چیک پوسٹوں، انسپکٹرز اور محکمہ معدنیات کی موجودگی کے باوجود غیر قانونی مائننگ پورے صوبے میں جاری رہی، جس سے مزید 3 ارب 8 کروڑ روپے صوبائی خزانے سے نکال لئے گئے۔ اسی طرح شاہراہوں اور اسمال ڈیمز کی تعمیر کے نام پر بجری اور ریت کے غیر قانونی طور پر نکالے جانے سے 3 ارب 7 کروڑ روپے ہڑپ کرلیے گئے۔سرکاری آڈٹ رپورٹ کے مطابق معدنیات پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 54 کروڑ 72 لاکھ روپے وصول ہی نہیں کیے گئے، جبکہ کوئلہ، باکسائیٹ، لائم اسٹون اور سوپ اسٹون کی کانوں سے 81 کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات بھی معاف کردیے گئے۔رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ پشاور میں محکمہ معدنیات کی زمین 10 ہزار روپے فی ایکڑ کے بجائے صرف 200 روپے فی ایکڑ پر دے کر 14 کروڑ روپے عوام کی جیب سے نکال لیے گئے۔ کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، ہری پور اور دیگر اضلاع میں اسمال ڈیمز کے واجبات کی عدم وصولی سے 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، جبکہ مردان میں رائلٹی کی مد میں 6 کروڑ 36 لاکھ روپے بھی دبا لیے گئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل نے واضح طور پر ذمہ داران کے خلاف انکوائری کی سفارش کی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ خیبر پختونخوا کے وسائل کی کھلی لوٹ مار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رپورٹ میں نامزد عہدے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر تحقیقات کی جائیں۔
شعبہ معدنیات
بریکنگ نیوز
- ڈی جی فوڈ اور کین کمشنر امجد حفیظ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، کیپٹن (ر)محمد وسیم تعینات
- راجن پور تیز رفتار بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی 10 مسافر جان بحق 38 سے زائد زخمی
- شزہ فاطمہ کی عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات’ پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے: ذرائع
- خیبرپختونخوا شعبہ معدنیات میں تاریخ کی بد ترین کرپشن بے نقاب
- پاکستان ،ترکیہ ،قطراور انڈونیشیا کے وزرائے دفاع کا معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد گروپ فوٹو۔
- میر رضا کیس پولیس کیلئے سبق’ تحقیقات میں عجلت کے بجائے احتیاط برتی جائے: شرجیل میمن
- پٹرول2.71 روپے سستا ڈیزل 31 پیسے مہنگا
- پوتن کا چین میں ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات پر امریکی نمائندے وٹکوف سے تبادلہ خیال کا اعلان
- بچے کو کچلنے والے ظالم ٹھکدار کا عبرتناک انجام سی سی ڈی بپاولپور سے مقابلہ میں پار
- راجن پور: حادثے کا شکار بس الٹی ہوئی ہے جبکہ ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
- نیتن یاہو نے رواں ماہ کے اوائل میں ایران کیخلاف بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی: برطانوی اخبار
- وزیر داخلہ کی لائبہ کے گھر آمد، والد سےاظہار ہمدری، لوٹی گئی رقم حوالے کی
- بھارتی دفاعی کمپنیوں میں ہو شربا کرپشن 2ہزار کروڑ کے فوجی معاہدے مشکوک
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- صدر ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران3 لاکھ ویزے منسوخ
- امریکی شہریوں سے 35ارب کے فراڈ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ
- ملتان:15سالہ یتیم وسیم عباس کیقاتل ملزم توقیرکی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد پولیس اہلکارلاش کے پاس کھڑے ہیں
- یتیم خانے کا مالک گرفتار’ ادارے میں 150 بچے اور بچیاں مقیم
