Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی:مصدق ملک
    • مہنگائی میں شدت شرح 8.2 فیصد رہنے کی توقع عالمی بینک پاکستان کی معشیت سے متعلق رپورٹ جاری
    • ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا جو منظور نہیں کیا:بیرسٹر گوہر
    • پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفرکے لئے تیار
    • لاہور مسلسل چوتھے روز دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
    • PTIکا 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
    • اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • آذربائیجان: آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنے اعزاز میں منعقد کلچرل پروگرام میں شریک ہیں۔
    • سردار ایاز صادق سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز وکی ملاقات،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
    • ایران جنگ ٹرمپ کیلیے ڈراونا خواب بن گئی؛ سینیٹ الیکشن میں 10 نشستوں پر شکست کا خوف
    • شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب
    • پٹرول کی قیمت 377روپے71پیسے’ ڈیزل کی قیمت 391روپے 75پیسے فی لٹر ہوگئی
    • امریکہ کا قومی قرض 40.4 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا: امریکی میڈیا
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • لاہور: صدر مملکت آصف زرداری سعودی پاکستان رئیل سٹیٹ ایکسپو کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • پاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں: مصطفی کمال
    • سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
    • مذاکرات کا مذاق اڑانے والوں پر بھروسہ نہیں’وزیراعظم خود دعوت دیں: اپوزیشن
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • اچکزئی کو ہٹانے سمیت اندرونی اختلافات پی ٹی آئی قیادت کیلئے نئے سیاسی چیلنج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی عرب دما م ایئر پورٹ پر آئل فیلڈ پر ڈرون حملے 4 افارد جان بحق 8 زخمی دمام

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    صنعا، واشنگٹن، استنبول ( نیوز ایجنسیاں) حوثیوں نے سعودی عرب کے دمام ایئر پورٹ اور آئل فیلڈز پر حملے کئے جن کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ادھر یمن کے علاقے شبوہ میں تربیتی کیمپ پر حوثی ملیشیا ک بیلسٹک میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والے 70 سے زائد افراد کی تدفین کردی گئی ، واقعے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زائد ہے، ادھر ترکیہ میں امریکی سفیر اور شام و عراق کے لیے صدارتی ایلچی ٹام بیرک نے کہا کہ امریکہ اب تیل کے بدلے مشرقِ وسطیٰ کو تحفظ فراہم کرنے کا اپنا کردار مزید ادا نہیں کر سکتا، اپنی حفاظت خود کریں۔ سعودی عرب کے شہر دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حوثیوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی آئل فیلڈز کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا جن میں 2 غیر ملکی باشندے ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہیں ۔ جبکہ سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں چار ڈرونز کو تباہ کر دیا۔سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق آئل ریفائنری پر ڈرون حملے میں فلپائنی اور نیپالی شہری ہلاک ہو گئے۔آئل فیلڈ پر حملے میں 1 پاکستانی اور 1 بھارتی شہری زخمی ہوئے ہیں۔سعودی وزارتِ توانائی حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فضائی دفاعی نظام نے آرامکو کی آئل فیلڈ میں تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون کو روکا۔ڈرون حملے کے بعد آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ میں آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔علاوہ ازیں سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ادھر سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو سعودیہ چھوڑنے کا حکم دیدیاگیا۔ دوسری جانب یمن کے علاقے شبوہ میں حوثی ملیشیا کے حملے میں جاں بحق ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تدفین کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں 70سے زائد افراد جاں بحق اور 200سے زائد زخمی ہوئے تھے۔مقامی حکام کے مطابق شبوہ میں پیر 19اکتوبر کو ایک تربیتی کیمپ کو بیلسٹک میزائلز سے نشانہ بنایا گیا تھا۔صوبائی گورنر کے نائب کے مطابق حملے میں ضلع جردان کے العِلم کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔شبوہ جنرل اسپتال اتھارٹی کے مطابق حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھر ترکیہ میں امریکی سفیر اور شام و عراق کے لیے صدارتی ایلچی، ٹام بیرک نے کہا کہ امریکہ اب تیل کے بدلے مشرقِ وسطی کو تحفظ فراہم کرنے کا اپنا کردار مزید ادا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے خطے کے ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سلامتی کو یقینی بنانے پر توجہ دیں۔دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ گلوبل سیکیورٹی فورم جو ایک سالانہ تقریب ہے اور جس میں دنیا بھر سے اعلی سیکیورٹی حکام اور ماہرین شرکت کرتے ہیں، سے خطاب کرتے ہوئے بیرک نے کہا کہ امریکہ، جو گزشتہ 80 برسوں سے دنیا کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، اب یہ کردار مزید ادا نہیں کر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ انتظامیہ کے اقدامات کا مطلب یہ نہیں کہ وہ خطے کو ترک کر رہی ہے، بلکہ یہ حکمتِ عملی کی ازسرِ نو ترتیب ہے۔ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے بالکل اسی طرح جیسے نوعمر بچوں کی پرورش کرنا۔بیرک نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد قائم ہونے والا سیکیورٹی نظام ایک باہمی معاہدے پر مبنی تھا، جس کے تحت امریکہ تیل کی فراہمی کے بدلے تحفظ فراہم کرتا تھا تاہم اب یہ انتظام امریکی پالیسی کی ترجیحات سے ہم آہنگ نہیں رہا۔انہوں نے وضاحت کی کہ امریکی عوام مشرقِ وسطی کے لیے مزید قربانیاں دینے کے خواہشمند نہیں ہیں، اور مشرقِ وسطی کے ممالک بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ امریکہ ان کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔
    دمام ایئر پورٹ

    Khabrain News

      Keep Reading

      تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی:مصدق ملک

      مہنگائی میں شدت شرح 8.2 فیصد رہنے کی توقع عالمی بینک پاکستان کی معشیت سے متعلق رپورٹ جاری

      ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا جو منظور نہیں کیا:بیرسٹر گوہر

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.