Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی سرکاری رہائشگاہ خالی کرنیکا نوٹس معطل کر دیا
    • PTI پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تذبذب کا شکار، ریکوزیشن جمع نہ ہوسکی
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال احمد کی زیرصدارت اجلاس
    • جے آئی کی احتجاجی تحریک کا تیسرا مرحلہ ،150 مقامات پر دھرنے ہونگے
    • قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانیوالے مجرم کی فوجداری اپیل منظور، بری کرنیکا حکم
    • وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر ہان سنگ ہو اور دیگر شخصیات، سفیر کی رہائش گاہ پر جمہوریہ کوریا کے قومی اور مسلح افواج کے دن کے موقع پر منعقدہ استقبالیے کے دوران گروپ فوٹو کے لیے پوز دے رہے ہیں۔
    • اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • اسمان کو چھوتے سبزی و پھلوں کے نرخ عوامی جیبوں پر ڈاکہ انتظامیہ خاموش تماشائی
    • پاکستان جنوبی کوریا کا اقتصادی تعاون تجارت سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
    • مولانا طیب قریشی’ مشیر اوقاف’ حج و مذہبی امور خیبر پختونخوا پشاور میں پیغام امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • پٹرول پر عائد لیوی ختم نہ ہوئی تو اسلام آباد مارچ کرینگے حافظ نعیم الرحمن
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • خریدراوں کیلئے خریدداری کا موزوں وقت چوبیس قیراط سونا 4 لاکھ29 ہزار 500 پر مستحکم
    • گن ڈاگ کلب اور کینل کلب آف پاکستان کے انتخابات، محسن نقوی اور ناصر اسحق ملک صدر منتخب
    • پی ٹی آئی کارکن اکمل خان باری کی پولیس ہراسانی کیخلافع درخواست، پولیس سے 28 اکتوبر کو جواب طلب
    • پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 53سے 65فیصد تک رہا
    • سوشل میڈیا پر اپنی زندگی شئیر کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ایشاء رکھی
    • سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے ہرا دیا ہیری بروک کی ڈبل سینچری رائیگاں
    • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مہنگائی میں شدت شرح 8.2 فیصد رہنے کی توقع عالمی بینک پاکستان کی معشیت سے متعلق رپورٹ جاری

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) عالمی بینک نے پاکستان کی ترقیاتی صورتحال سے متعلق سال 2026
    کی اقتصادی رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 26-2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7فیصد ریکارڈ کی گئی۔عالمی بینک کے مطابق ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی قرضوں کی درجہ بندی بہتر کی ہے جبکہ پاکستان نے عالمی منڈی میں 750ملین ڈالر اور 3ارب ڈالر کے یورو بانڈز بھی جاری کیے۔رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9فیصد رہی جس میں لائیو سٹاک نے اہم کردار ادا کیا جبکہ خدمات کے شعبے میں 4.1فیصد نمو ریکارڈ کی گئی، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19.7ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر مجموعی قومی پیداوار کے 2.6فیصد کے برابر رہ گیا۔عالمی بینک کے مطابق مالی سال 26-2025 میں عمومی مہنگائی کی اوسط شرح 7.1فیصد رہی جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود بڑھا کر 11.5فیصد کر دی۔مالی سال 27-2026 میں معاشی نمو 3.8فیصد رہنے جبکہ رواں سال مہنگائی کی شرح 8.2فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.5فیصد تھی جو گزشتہ مالی سال میں بڑھ کر 7.1فیصد ہو گئی، مشرق وسطیٰ کے تنازع کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کے دباؤ میں شدت پیدا کی۔عالمی بینک کے مطابق مارچ سے جون 2026 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 10.2 فیصد رہی جبکہ مئی 2026 میں یہ بڑھ کر 11.7 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مالی سال 26-2025 میں شہری علاقوں میں غذائی مہنگائی کی اوسط شرح 4.3 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 5.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، گندم اور جلد خراب ہونے والی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے غذائی مہنگائی کو بڑھایا۔رپورٹ کے مطابق اگست 2026 تک شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی بڑھانے میں غذائی اشیا کا سب سے بڑا حصہ رہا ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری سے جون 2026 کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریبا ً36 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 فیصد اور مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں تقریبا ً46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی عرصے میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی تقریبا 30 فیصد اضافہ ہوا۔عالمی بینک کے مطابق مارچ 2026 سے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں شدت آئی، مالی سال 26-2025 میں بنیادی مہنگائی کی اوسط شرح شہری علاقوں میں 7.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 8.5 فیصد رہی جبکہ مئی 2026 میں شہری علاقوں میں بنیادی مہنگائی کی شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی۔
    عالمی بینک

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی سرکاری رہائشگاہ خالی کرنیکا نوٹس معطل کر دیا

      PTI پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تذبذب کا شکار، ریکوزیشن جمع نہ ہوسکی

      وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال احمد کی زیرصدارت اجلاس

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.