Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
    • ہارون اختر کی ایس ایم ایز کے کاروباری کلسٹرز کے ساتھ مالی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے مشاورتی نشست
    • پاکستان کی دواسازی کی برآمدات میں مزید 25.53 فیصد کمی
    • پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے الائیڈ ونگز کی تنظیم نو کا آغاز، درخواستیں طلب
    • پی آئی اے کے نئے یونیفارم کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا انتخاب
    • علیمہ خان ،عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی مبینہ غیرقانونی حراست سے متعلق درخواستوں پر سماعت 28 اکتوبرتک ملتوی
    • گروپ کیپٹن عاصم طارق کا قتل ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد
    • پختونخواہ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈا پور کی نمائندگی کا مطالبہ
    • خاتون نے شارک مچھلیوں سے بھرے سمندر میں تیرکر 900 میل فاصلہ طے کیا
    • اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • سیالکوٹ موٹروے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ،1 اہلکار شہید، 5زخمی
    • اسلام آباد پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
    • ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم
    • لاہور’ ایم جی HS سپرہائبرڈ مالکان کیلئے 7 کلو واٹ ہوم چارجرز جیتنے کی مہم کا آغاز۔
    • نیتن یاہو اسرائیل کے مفاد میں اقتدار چھوڑ دیں: اسرائیلی میڈیا
    • ایم جی HSسپر ہائبرڈ مالکان کیلئے 7کلوواٹ ہوم چارجز جیتنے کی مہم کا آغاز
    • پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی سرکاری رہائشگاہ خالی کرنیکا نوٹس معطل کر دیا
    • PTI پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تذبذب کا شکار، ریکوزیشن جمع نہ ہوسکی
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال احمد کی زیرصدارت اجلاس
    • جے آئی کی احتجاجی تحریک کا تیسرا مرحلہ ،150 مقامات پر دھرنے ہونگے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے ہرا دیا ہیری بروک کی ڈبل سینچری رائیگاں

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 430
    رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرکے انگلش ٹیم کے جبڑوں سے فتح چھین لی، یہ ون ڈیکی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف ہے جو کامیابی سے حاصل کیا گیا ہے۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا پہلے فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنا ڈالے۔ یہ پاکستان میں کسی بھی ٹیم کا ون ڈے کرکٹ میں اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 375 رنز کا تھا، جوپاکستان نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر بنایا تھا۔ انگلش کپتان ہیری بروک نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ ہیری بروک نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی اور 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک کے علاوہ ول جیکس 30 گیندوں پر 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جوروٹ نے 69 اور ٹام بینٹن نے 50 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے ویلالاگے سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 56 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فرنینڈو اور جنتھ لیاناگے ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز مایوس کن رہا۔ سری لنکن ٹیم نے صرف 5 اوورز کے اندر 24 رنز پر اپنے دونوں ابتدائی بلے بازوں کو کھو دیا۔ کمیندو مینڈس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان کوشل مینڈس کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد پون رتنائیکے نے اویشکا فرنینڈو کے ساتھ مل کر انگلینڈ کے بولرز پر جوابی حملہ کیا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے صرف 137 گیندوں پر 166 رنز کی شراکت قائم کی۔ 28ویں اوور میں فرنینڈو 83 گیندوں پر 97 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔فرنینڈو کے آؤٹ ہونے کے بعد داسن شناکا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر نے رتنائیکے کے ساتھ مل کر رنز بنانے کی رفتار برقرار رکھی اور چوتھی وکٹ کے لیے تیزی سے 133 رنز جوڑ دیے۔ اس دوران رتنائیکے نے اپنی دوسری ون ڈے سنچری مکمل کی۔41ویں اوور میں رتنائیکے 106 گیندوں پر 130 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سیم کرن کا شکار بنے۔ ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔دوسری جانب شناکا نے جنتھ لیاناگے کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت قائم کرکے ہدف کا تعاقب جاری رکھا تاہم وہ نروس نائنٹیز شکار ہوگئے اور 97 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔شناکا نے صرف 50 گیندوں پر 97 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔شناکا کے آؤٹ ہونے کے بعد لیاناگے نے سری لنکا کی اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ انہوں نے 50 ویں اوور کی پانچویں گیند پر چھکا مار کر ٹیم کو جیت دلوادی۔لیاناگے نے 27 گیندوں پر ناقابل شکست 61 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے 79 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ان کے علاوہ سیم کرن نے 2 جب کہ جیمی اوورٹن اور لیام ڈاسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یہ پاکستانی گراؤنڈ پر تاریخ کا سب سے بڑا ہدف کا تعاقب ہے، اس سے پہلے جنوبی افریقا نے ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف 435 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔خیال رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار 400 رنز کا ہندسہ عبور ہوا ہے۔اس سے قبل راولپنڈی میں پاکستان کا 337 رنز کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا گیا تھا۔
    سہ ملکی سیریز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

      ہارون اختر کی ایس ایم ایز کے کاروباری کلسٹرز کے ساتھ مالی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے مشاورتی نشست

      پاکستان کی دواسازی کی برآمدات میں مزید 25.53 فیصد کمی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.