Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس
    • اٹک :پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
    • گوجرخان: حاجی محمد شاہد صراف کا راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
    • حاجی محمد شاہد صراف راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب
    • کیئر پاکستان اور دی کوکاکولا فانڈیشن کے ہوم شیفس پراجیکٹ کی تکمیل
    • ایران، عراق کیلئے فضائی سفر کرنیوالے پاکستانی زائرین ہوشیار باش
    • جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے تمام تر اختیارات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو منتقل
    • پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 53سے 65فیصد تک رہا
    • لاہور’ پولو میچ میں کھلاڑی و گھوڑے بڑے حادثے سے بچ گئے
    • پاکستان سکواش پرراج کرتا تھا، آج ہم بہت پیچھے ہیں:جہانگیر خان
    • 13ویں شوبو اِپون جے کے اے لاہور کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر
    • فاسٹ بولر محمد شامی بھارتی ٹیم میں کم بیک کے لیے پُرامید
    • عماد وسیم بچوں سے نہیں ملتے، اکیلی پرورش کر رہی ہوں:ثانیہ اشفاق
    • حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
    • سمانتھا کے خوشبو برانڈ کی کمائی 120 کروڑ سے بھی آگے نکل گئی
    • رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنیکی خواہش
    • جھانوی کپور کا فوٹوگرافروں پراپنی نامناسب تصاویر بنانے پر تحفظات کا اظہار
    • میکا سنگھ کا دلیر مہندی کی بے عزتی کرنے پر بھارتی وزیر سے معافی کا مطالبہ
    • ایچ ایس وائے کا موبائل فون اور ذاتی اکائونٹس ہیک، مداحوں کو خبردار کر دیا
    • سجاد علی کے بھائی گلوکار وقار علی کینسر میں مبتلا’ مداحوں سے دعائوں کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کی دواسازی کی برآمدات میں مزید 25.53 فیصد کمی

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی (بزنس رپورٹر) مالی سال 2026 میں 30.26 فیصد کمی کے بعد پاکستان کی دواسازی کی
    برآمدات میں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور ان کی مالیت میں مزید 25.53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادویہ سازی کی صنعت اس کمی کی بڑی وجہ افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں تعطل کو قرار دیتی ہے، جو ماضی میں پاکستانی ادویات کی اہم منڈیوں میں شامل تھا۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 میں دواسازی کی برآمدات مالی سال 2025 کے 45 کروڑ 74 لاکھ 56 ہزار ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 31 کروڑ 90 لاکھ 12 ہزار ڈالر رہ گئیں۔ اس طرح برآمدات کی مالیت میں 13 کروڑ 84 لاکھ 44 ہزار ڈالر کی کمی ہوئی۔ اسی دوران برآمد کی جانے والی ادویات کا حجم بھی 26.14 فیصد کم ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 517 ٹن سے 83 ہزار 104 ٹن رہ گیا۔مالی سال 2026ـ27 کی پہلی سہ ماہی میں بھی دواسازی کی برآمدات دباؤ کا شکار رہیں۔ اس عرصے میں برآمدات سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ 9 کروڑ 84 لاکھ 28 ہزار ڈالر سے کم ہو کر 7 کروڑ 33 لاکھ ایک ہزار ڈالر رہ گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.53 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔مالی سال 2026ـ27 کی پہلی سہ ماہی میں ادویات کی برآمدی مقدار میں 31.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو 23 ہزار 924 ٹن سے گھٹ کر 16 ہزار 410 ٹن رہ گئی۔ اس طرح برآمدی حجم میں 7 ہزار 514 ٹن کی کمی ہوئی۔ دونوں ادوار میں برآمدات کی مالیت کے مقابلے میں مقدار میں زیادہ کمی واقع ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026ـ27 کی پہلی سہ ماہی میں فی ٹن ادویات کی اوسط برآمدی مالیت تقریباً 8.6 فیصد بڑھ کر 4,115 ڈالر سے 4,469 ڈالر ہوگئی، تاہم مالی سال 2026 کے دوران یہ اوسط 5.6 فیصد کم ہو کر تقریباً 4,065 ڈالر سے 3,838 ڈالر رہ گئی۔ یہ اوسط اعداد و شمار بنیادی طور پر برآمد کی جانے والی مصنوعات کی نوعیت اور تناسب میں تبدیلیوں کی عکاسی کرتے ہیں، ضروری نہیں کہ ان سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا نتیجہ اخذ کیا جائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس

      اٹک :پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔

      گوجرخان: حاجی محمد شاہد صراف کا راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.