کراچی (آئی این پی) معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اپنا موبائل فون اور ذاتی اکانٹس ہیک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو خبردار کر دیا۔ ایچ ایس وائے نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ 20 اکتوبر کو ان کا موبائل فون، واٹس ایپ، ای میل اور رابطہ نمبرز کی فہرست ہیکرز کی رسائی میں آگئی تھی۔فیشن ڈیزائنر کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ ان کے اکانٹس سے کتنے پیغامات بھیجے گئے، تاہم سیکڑوں افراد کو ان کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔انہوں نے دوستوں، مداحوں اور جاننے والوں کو خبردار کیا کہ ان کے نام سے موصول ہونے والے مشکوک پیغامات کا جواب نہ دیں اور نہ ہی کسی کو رقم یا ذاتی معلومات فراہم کریں۔ایچ ایس وائی نے مشکوک لنکس اور فائلیں کھولنے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی۔

