Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوشل میڈیا پر اپنی زندگی شئیر کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ایشاء رکھی
    • سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے ہرا دیا ہیری بروک کی ڈبل سینچری رائیگاں
    • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے
    • جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک
    • یو کرین کا روس پر 630 ڈرونز سے حملہ 3 افراد زخمی متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان
    • مودی کیخلاف عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ چکا غیر ملکی میڈیا
    • پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم:سردار محمد یوسف
    • پی ٹی آئی نے بانی کی رہائی کا مطالبہ ہی چھوڑ دیا، عمران اسماعیل
    • تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی:مصدق ملک
    • مہنگائی میں شدت شرح 8.2 فیصد رہنے کی توقع عالمی بینک پاکستان کی معشیت سے متعلق رپورٹ جاری
    • ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا جو منظور نہیں کیا:بیرسٹر گوہر
    • پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفرکے لئے تیار
    • لاہور مسلسل چوتھے روز دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
    • PTIکا 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
    • اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • آذربائیجان: آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنے اعزاز میں منعقد کلچرل پروگرام میں شریک ہیں۔
    • سردار ایاز صادق سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز وکی ملاقات،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
    • ایران جنگ ٹرمپ کیلیے ڈراونا خواب بن گئی؛ سینیٹ الیکشن میں 10 نشستوں پر شکست کا خوف
    • شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب
    • پٹرول کی قیمت 377روپے71پیسے’ ڈیزل کی قیمت 391روپے 75پیسے فی لٹر ہوگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مذاکرات کا مذاق اڑانے والوں پر بھروسہ نہیں’وزیراعظم خود دعوت دیں: اپوزیشن

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت اگر مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو وزیراعظم خود دعوت دیں ،ورنہ بات چیت کا مذاق اڑانے والوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی،بیرسٹر گوہر اور دیگر نے موجودہ صورت حال پر پریس کانفرنس کی۔ جس میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے سیاسی مذاکرات کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ہماری سنجیدگی ہی تھی جس کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت پرواضح کیا ہے کہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم خود دعوت دیں، اب مذاق اڑانے کے انداز میں مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے خواجہ آصف کی سربراہی میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم غیر جمہوری نظام کے خلاف جمہوری انداز میں لڑیں گے اور پاکستان کو بچانے کے خواہش مند ہر شہری کا فرض ہے کہ جمہوریت کے لیے کھڑا ہو، پاکستان میں طاقتور پارلیمنٹ اور اداروں کو اپنے دائرہ کار میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے ہم پاکستان کو غیر جمہوری نظام کے حوالے نہیں کریں گے کیونکہ یہ نظام ملک کو توڑنے کا راستہ ہے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک میں ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف ضروری ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر سیاسی بحران کا حل ممکن نہیں جبکہ معاشی بحران کا حل بھی قانون کی حکمرانی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عوام کا نظام پر اعتماد بحال کرنے کے لیے عدل و انصاف ضروری ہے، حکمرانوں اور عوام کے درمیان اعتماد کا فقدان پاکستان کی تاریخ میں اس وقت سب سے زیادہ ہے اس کے باوجود جعلی مقدمات اور ایف آئی آرز کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 8فروری 2026کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، عوام کے حق رائے دہی اور ووٹ پر ڈاکا سب سے بڑا ڈاکا ہے، عوام کے ووٹ پر ڈاکا آئین اور قانون پر حملے کے مترادف ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسمبلی کے تین سال گزرنے کو ہیں ہمیں ریاست سے وفاداری کا فارمولا آج تک سمجھ نہیں آیا، ہم نے ہمیشہ کہا سب سے پہلے پاکستان اور سب سے پہلے ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے سمجھا اور برتا جاتا ہے جیسے ہم ریاست کے وفادار نہیں، یہ تصور ختم ہونا چاہیے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کرتے کرتے ہماری حکومت چلی گئی، ہم خلوص نیت کے ساتھ اور بغیر کسی شرط کے مذاکرات میں بیٹھے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تختیاں توڑی جاتی ہیں لیکن ن لیگ کی تختیاں نہیں توڑی جاتیں، تختیاں توڑ کر عوام کے دل توڑے اور نفرت بھڑکائی جا رہی ہے، ہم پاکستان اور ریاست کے وفادار ہیں، ہمیشہ وفادار رہیں گے جبکہ جمہوریت کیلئے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کرتے ہیں، آج بانی کی اہلیہ، تین بہنیں، بھتیجا اور کزن جیل میں ہے، قوم ہم سے جواب مانگے گی، سیاسی خاندان کے افراد کو جیل میں کیوں رکھا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی ناسور ہے، اسے ہر صورت ختم ہونا چاہیے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہونی چاہیئں اس جنگ کے نام پر نفرت کا بیانیہ نہ بنایا جائے، سیاسی بنیادوں پر تبادلے اور تختیاں گرانا دہشت گردی کے خلاف آپریشن ہے یا پارٹی مٹانے کی کوشش۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہیں، سیاسی انتقام کی نہیں، عوام ان اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔
    اپوزیشن

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے ہرا دیا ہیری بروک کی ڈبل سینچری رائیگاں

      اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے

      یو کرین کا روس پر 630 ڈرونز سے حملہ 3 افراد زخمی متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.