لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل سینیٹ کی
10 نشستیں اہم مقابلوں کا مرکز بن گئی ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے تجزیے کے مطابق ایران جنگ کے معاشی اثرات، مہنگائی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت انتخابی مہم پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے امیدواروں کو حکمراں جماعت ریپبلکن کے ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدواروں پر سبقت حاصل ہوتی نظر آ رہی ہے۔شمالی کیرولائنا میں ڈیموکریٹ امیدوار رائے کوپر اپنے حریف مائیکل واٹلی کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہیں، جبکہ اوہائیو میں سابق سینیٹر شیروڈ بران اور جون ہسٹڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ الاسکا میں میری پیلٹولا اور ڈین سلیوان کی نشست بھی توجہ کا مرکز ہے۔مین میں ریپبلکن سینیٹر سوزن کولنز کو ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن سے سخت چیلنج درپیش ہے۔ ٹیکساس میں جیمز ٹالاریکو اور کین پیکسٹن کے درمیان مقابلہ بھی قریبی ہے، جبکہ مشی گن میں عبدالسید اور مائیک راجرز کی دوڑ پر سب کی نظریں ہیں۔آئیووا میں جوش ٹورک اور ایشلے ہنسن، کنساس میں ایڈم ہیملٹن اور راجر مارشل، نیو ہیمپشائر میں کرس پاپاس اور جان سنونو، جبکہ جارجیا میں جون اوسوف اور مائیک کولنز اہم امیدوار ہیں۔سی این این نے نیبراسکا، جنوبی کیرولائنا، مینیسوٹا اور مسیسیپی کو بھی ایسی ریاستوں میں شمار کیا ہے جہاں غیر متوقع نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ ان انتخابات سے طے ہوگا کہ کانگریس کے ایوانِ بالا میں کس جماعت کو برتری حاصل ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان 10 نشستوں پر انتخابی تشہیر کے لیے دونوں جماعتیں آخری دو ہفتوں میں مجموعی طور پر 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ خرچ کررہی ہیں اور پلڑا ڈیموکریٹس کا بھاری نظر آتا ہے۔سی این این نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان کی یہ درجہ بندی تازہ انتخابی جائزوں اور سیاسی حالات پر مبنی ہے اور ووٹنگ سے پہلے صورت حال تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- خریدراوں کیلئے خریدداری کا موزوں وقت چوبیس قیراط سونا 4 لاکھ29 ہزار 500 پر مستحکم
- گن ڈاگ کلب اور کینل کلب آف پاکستان کے انتخابات، محسن نقوی اور ناصر اسحق ملک صدر منتخب
- پی ٹی آئی کارکن اکمل خان باری کی پولیس ہراسانی کیخلافع درخواست، پولیس سے 28 اکتوبر کو جواب طلب
- پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 53سے 65فیصد تک رہا
- سوشل میڈیا پر اپنی زندگی شئیر کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ایشاء رکھی
- سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے ہرا دیا ہیری بروک کی ڈبل سینچری رائیگاں
- اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے
- جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک
- یو کرین کا روس پر 630 ڈرونز سے حملہ 3 افراد زخمی متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان
- مودی کیخلاف عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ چکا غیر ملکی میڈیا
- پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم:سردار محمد یوسف
- پی ٹی آئی نے بانی کی رہائی کا مطالبہ ہی چھوڑ دیا، عمران اسماعیل
- تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی:مصدق ملک
- مہنگائی میں شدت شرح 8.2 فیصد رہنے کی توقع عالمی بینک پاکستان کی معشیت سے متعلق رپورٹ جاری
- ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا جو منظور نہیں کیا:بیرسٹر گوہر
- پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفرکے لئے تیار
- لاہور مسلسل چوتھے روز دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
- PTIکا 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
- اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
