لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کے کیس میں وزیرداخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عظمیٰ خان کے شوہر احد خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہورکو طلب کریں، اس پر جسٹس عبہر گل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرکو فریق ہی نہیں بنایا تو کیسے طلب کرلیں۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار سے سوال کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو فریق کیوں نہیں بنایا؟ اس پر وکیل نے کہا کہ تینوں بہنوں کے نظر بندی کے احکامات 19 اور 20 اکتوبرکو ختم ہوچکے، ڈپٹی کمشنر کا نظر بندی کا نوٹیفکیشن ختم ہوچکا اس لیے فریق نہیں بنایا۔ بعد ازاں عدالت نے وزیرداخلہ پنجاب اورجیل سپرنٹنڈنٹ کو 28 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کے احکامات جاری کیے۔
بریکنگ نیوز
- مودی کیخلاف عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ چکا غیر ملکی میڈیا
- پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم:سردار محمد یوسف
- پی ٹی آئی نے بانی کی رہائی کا مطالبہ ہی چھوڑ دیا، عمران اسماعیل
- تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی:مصدق ملک
- مہنگائی میں شدت شرح 8.2 فیصد رہنے کی توقع عالمی بینک پاکستان کی معشیت سے متعلق رپورٹ جاری
- ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا جو منظور نہیں کیا:بیرسٹر گوہر
- پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفرکے لئے تیار
- لاہور مسلسل چوتھے روز دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
- PTIکا 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
- اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- آذربائیجان: آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنے اعزاز میں منعقد کلچرل پروگرام میں شریک ہیں۔
- سردار ایاز صادق سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز وکی ملاقات،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
- ایران جنگ ٹرمپ کیلیے ڈراونا خواب بن گئی؛ سینیٹ الیکشن میں 10 نشستوں پر شکست کا خوف
- شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب
- پٹرول کی قیمت 377روپے71پیسے’ ڈیزل کی قیمت 391روپے 75پیسے فی لٹر ہوگئی
- امریکہ کا قومی قرض 40.4 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا: امریکی میڈیا
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- لاہور: صدر مملکت آصف زرداری سعودی پاکستان رئیل سٹیٹ ایکسپو کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
- پاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں: مصطفی کمال
- سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
