لاہور (این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نے رابطہ کیا اور طے پایا کہ پٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی پاکستان اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات آج بروز جمعہ 23اکتوبر کو ہوں گے۔ لیاقت بلوچ نے اس ضمن میں جماعت اسلامی کی کمیٹی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ٹیلی فون رابطہ میں احسن اقبال نے کہا کہ دونوں اطراف کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس منگل اور بدھ کو طے پایا تھا لیکن حکومت کی ہنگامی مصروفیات کی وجہ سے اب یہ اجلاس 23 اکتوبرکو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات کا شیڈول طے کیا جائے گا۔مزید برآں لیاقت بلوچ نے کہا کہ 23 اکتوبر کو پورے ملک کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پٹرولیم لیوی بھتہ کے خاتمہ کیلئے بھرپور پُرامن احتجاج ہوگا۔ جماعت، اسلامی کا فیصلہ ہے کہ پُرامن احتجاج بھی جارہے گا اور حکومت سے مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔ پٹرولیم لیوی کے ناجائز بوجھ کا خاتمہ جماعتِ اسلامی کا ذاتی ایجنڈا نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دِلانے، معیشت کا پہیہ چلانے، ناقابلِ برداشت پیداواری لاگت میں کمی لانے کی عوامی جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ حکمران کبھی بھی آسانی سے ناجائز محصولات چھوڑںے کیلئے تیار نہیں ہوتے اور ریلیف کے کسی بھی اقدام کا کریڈٹ احتجاج کرنے والوں کو نہیں دیتے، یہی وجہ ہے کہ عوامی دھرنوں کے دباؤ پر حکومت نے عوام کو ریلیف دیا لیکن بھونڈے اور غلط طریقہ کار سے ریلیف کا ایسا اقدام کیا جس سے قومی معیشت پر کوئی مثبت اثر نہ ہوا۔ آئی پی پیز اور پٹرولیم لیوی کے قومی معیشت اور عام صارفین کے علاوہ زراعت، صنعت، تجارت، گھریلو صنعت پر ناقابلِ برداشت بوجھ میں کمی سے ہی معیشت کا پہیہ چلے گا، جس سے بیروزگاروں کی فوج میں کمی آئے گی۔ سیاسی اور معاشی بحرانوں کی موجودگی میں حکمران کچھ بھی کرلیں استحکام نہیں آئے گا۔ حکومتوں اور مقتدر بالادست قوتوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوجانا چاہئے اور بدنیتی پر مبنی آئینی اقدامات سے سیاسی بحران کے اِلاؤ پر پٹرول نہ چھڑکے؛ قومی ڈائیلاگ، قومی ترجیحات اور ملک و مِلّت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا قومی کردار ادا کریں۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی نے آئی ایم ایف اور قومی بجٹ کی موجودگی میں تمام راستوں اور گنجائش کی نشاندہی کردی ہے، اب یہ وزیراعظم اور اُن کی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ ہمت کا مظاہرہ کریں، عوام کو ریلیف دیں، دوسری صورت میں جماعتِ اسلامی کے لانگ مارچ کا ملتان میں پڑاؤ اسلام کی طرف روانہ تو ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- مودی کیخلاف عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ چکا غیر ملکی میڈیا
- پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم:سردار محمد یوسف
- پی ٹی آئی نے بانی کی رہائی کا مطالبہ ہی چھوڑ دیا، عمران اسماعیل
- تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی:مصدق ملک
- مہنگائی میں شدت شرح 8.2 فیصد رہنے کی توقع عالمی بینک پاکستان کی معشیت سے متعلق رپورٹ جاری
- ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا جو منظور نہیں کیا:بیرسٹر گوہر
- پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفرکے لئے تیار
- لاہور مسلسل چوتھے روز دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
- PTIکا 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
- اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- آذربائیجان: آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنے اعزاز میں منعقد کلچرل پروگرام میں شریک ہیں۔
- سردار ایاز صادق سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز وکی ملاقات،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
- ایران جنگ ٹرمپ کیلیے ڈراونا خواب بن گئی؛ سینیٹ الیکشن میں 10 نشستوں پر شکست کا خوف
- شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب
- پٹرول کی قیمت 377روپے71پیسے’ ڈیزل کی قیمت 391روپے 75پیسے فی لٹر ہوگئی
- امریکہ کا قومی قرض 40.4 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا: امریکی میڈیا
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- لاہور: صدر مملکت آصف زرداری سعودی پاکستان رئیل سٹیٹ ایکسپو کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
- پاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں: مصطفی کمال
- سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
