Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مودی کیخلاف عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ چکا غیر ملکی میڈیا
    • پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم:سردار محمد یوسف
    • پی ٹی آئی نے بانی کی رہائی کا مطالبہ ہی چھوڑ دیا، عمران اسماعیل
    • تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی:مصدق ملک
    • مہنگائی میں شدت شرح 8.2 فیصد رہنے کی توقع عالمی بینک پاکستان کی معشیت سے متعلق رپورٹ جاری
    • ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا جو منظور نہیں کیا:بیرسٹر گوہر
    • پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفرکے لئے تیار
    • لاہور مسلسل چوتھے روز دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
    • PTIکا 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
    • اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • آذربائیجان: آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنے اعزاز میں منعقد کلچرل پروگرام میں شریک ہیں۔
    • سردار ایاز صادق سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز وکی ملاقات،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
    • ایران جنگ ٹرمپ کیلیے ڈراونا خواب بن گئی؛ سینیٹ الیکشن میں 10 نشستوں پر شکست کا خوف
    • شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب
    • پٹرول کی قیمت 377روپے71پیسے’ ڈیزل کی قیمت 391روپے 75پیسے فی لٹر ہوگئی
    • امریکہ کا قومی قرض 40.4 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا: امریکی میڈیا
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • لاہور: صدر مملکت آصف زرداری سعودی پاکستان رئیل سٹیٹ ایکسپو کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • پاکستان کی ترقی نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنائے بغیر ممکن نہیں: مصطفی کمال
    • سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایل پی جی 100 روپے کلو مہنگی حکومت کا قیمتیں روز مقرر کرنے پر غور

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)ایل پی جی کی قیمتوں میں 100 روپے کلو کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ ایک
    جانب عوام کو سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے تو دوسری ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شہری کافی پریشان ہیں۔کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں چند روپے نہیں بلکہ پورے 100روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ۔ 450روپے کلو ملنے والی ایل پی جی کی قیمت اب 550روپے سے 700 روپے ہوچکی ہے۔ سرکاری قیمت تقریباً 280روپے ہے۔لاہور میں سردیاں آنے سے پہلے ہی گیس کی قلت نے شہریوں کو پریشان کر دیا، ناشتے سے رات کے کھانے تک گیس غائب، جبکہ ایل پی جی بھی 700 روپے تک فی کلو فروخت ہونے لگی۔علاقے کے حساب سے ایل پی جی کہیں 500 اور کہیں 700 روپے تک میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مجبوراً انہیں ہوٹل اور تندوروں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے جس سے ان کا ماہانہ بجٹ بھی متاثر ہو رہا ہے۔پشاور میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں 100روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، 450 روپے فی کلو میں بکنے والی ایل پی جی کے نرخ 550روپے فی کلو پر پہنچ گئے۔گیس سلنڈر کے نرخ بڑھے تو لکڑی ٹال مالکان کیوں پیچھے رہتے ۔ جلائی جانے والی لکڑی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ لکڑی کی فی من قیمت بھی 200سے 300روپے بڑھ گئی۔ 1400سے 1600 روپے من تک ملنے والی لکڑی کی قیمت اب 1600روپے سے 1800روپے من ہوگئی ہے۔اادھر حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے سبب سلنڈر 10ہزار سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے جب کہ اس کا مقصد سردیوں میں گیس نرخ بڑھنے اور ذخیرہ اندوزی روکنا ہے، درآمد کنندگان نے موجودہ فارمولے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے اور ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار یا روزانہ قیمتیں مقرر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔مزیدبرآں حکومت مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے موجودہ ماہانہ نظام کی جگہ روزانہ قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔ادھر پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ہوگیا جس سے ملک کے گیس سسٹم کو فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے، حکام مہنگی اسپاٹ مارکیٹ سے گیس خریدنے کے بجائے معاہدے کے تحت سپلائی پر انحصار بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے دوران اب تک قطر سے ایل این جی کے دو کارگوز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کی کوشش ہے کہ اضافی ضرورت کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مہنگی گیس خریدنے سے حتی الامکان گریز کیا جائے تاکہ قومی خزانے پر مالی بوجھ کم رکھا جاسکے۔ذرائع کے مطابق قطر کے ساتھ معاہدے کے تحت حاصل ہونے والی ایل این جی کی قیمت تقریبا 14 سے 15 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو)ہے جبکہ اسپاٹ مارکیٹ میں یہی قیمت 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ رہی ہے۔اس طرح معاہدے کے تحت ملنے والی گیس اسپاٹ مارکیٹ کے مقابلے میں تقریبا نصف قیمت پر دستیاب ہے، جس سے پاکستان کو درآمدی گیس کے اخراجات قابو میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
    ایل پی جی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم:سردار محمد یوسف

      پی ٹی آئی نے بانی کی رہائی کا مطالبہ ہی چھوڑ دیا، عمران اسماعیل

      تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی:مصدق ملک

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.