لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں گوگل کے زیر اہتمام تھنک ایپس 2026 (Think Apps 2026) کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان کے نمایاں ایپ ڈویلپرز سمیت عالمی اور علاقائی انڈسٹری کے رہنمائوں اور ماہرین نے شرکت کی۔ ایپس اور گیمنگ کی انڈسٹری کے اس سال کے سب سے بڑے ایونٹ میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ مصنوعی ذہانت (AI) پاکستانی اسٹوڈیوز کو عالمی مارکیٹ میں پائیدار ترقی حاصل کرنے میں کس طرح مدد دے سکتی ہے۔ پاکستانی ایپ اور گیمنگ اسٹوڈیوز عالمی سطح پر اپنی پہچان تیزی سے مستحکم کر رہے ہیں اور ملک سے باہر بھی لاکھوں صارفین تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ صرف گزشتہ 12 ماہ کے دوران مقامی ڈویلپرز کی تیار کردہ مصنوعات کو دنیا بھر میں 4.6 ارب مرتبہ ڈان لوڈ کیا گیا۔ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی یہ رسائی پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات میں اضافے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ خصوصاً مصنوعی ذہانت میں تیز رفتار پیشرفت مقامی ڈویلپرز کے لیے اپنے کاروبار کو وسعت دینے، جدت لانے اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے نئے اور غیر معمولی مواقع پیدا کر رہی ہے۔ تقریب کے دوران ماہرین نے مصنوعی ذہانت کے ایسے قابلِ عمل ٹولز، ترقی کی حکمتِ عملیوں اور آمدنی کے موثر ماڈلز پر روشنی ڈالی جو اسٹوڈیوز کو اپنے پروڈکشن کے عمل کو موثر بنانے، صارفین کی دلچسپی اور شمولیت بڑھانے اور زیادہ تجارتی مواقع کی حامل عالمی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات کا نیا دورابتدائی طور پر 30 سے بھی کم افراد پر مشتمل اس صنعت کا دائرہ اب وسیع ہوچکا ہے اور یہ 30 ہزار سے زائد پیشہ ور افراد کی معاونت کر رہی ہے۔ یہ اعداد و شمار مقامی صلاحیتوں کے اس وسیع ذخیرے کی عکاسی کرتے ہیں، جس کی مدد سے عالمی صارفین کے لیے ڈیجیٹل مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں۔ گیم ڈسٹرکٹ (Game District) اور فن سول (Funsol) جیسے سرکردہ اسٹوڈیوز ایک پرعزم ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی مثال ہیں، جس کی رسائی اور ترقی کا وژن پاکستان کی مقامی مارکیٹ سے کہیں آگے تک پھیلا ہوا ہے۔ پاکستان، فلپائن، تھائی لینڈ اور فرنٹیئر مارکیٹس کے لیے گوگل کے کلسٹر ڈائریکٹر فرحان قریشی لاہور میں تھنک ایپس 2026 سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈال رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کس طرح پاکستانی ڈویلپرز کو عالمی سطح پر مسابقتی کاروبار قائم کرنے اور ایک پائیدار ڈیجیٹل ورثہ تشکیل دینے میں مدد دے سکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- فاسٹ بولر محمد شامی بھارتی ٹیم میں کم بیک کے لیے پُرامید
- عماد وسیم بچوں سے نہیں ملتے، اکیلی پرورش کر رہی ہوں:ثانیہ اشفاق
- حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
- سمانتھا کے خوشبو برانڈ کی کمائی 120 کروڑ سے بھی آگے نکل گئی
- رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنیکی خواہش
- جھانوی کپور کا فوٹوگرافروں پراپنی نامناسب تصاویر بنانے پر تحفظات کا اظہار
- میکا سنگھ کا دلیر مہندی کی بے عزتی کرنے پر بھارتی وزیر سے معافی کا مطالبہ
- ایچ ایس وائے کا موبائل فون اور ذاتی اکائونٹس ہیک، مداحوں کو خبردار کر دیا
- سجاد علی کے بھائی گلوکار وقار علی کینسر میں مبتلا’ مداحوں سے دعائوں کی اپیل
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران انسداد جرائم میٹنگ کے دوران ماڈل ٹائون ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
- کرکٹ میچز سے قبل سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جائیں: ڈی آئی جی آپریشنز
- 12 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے 2ملزمان کو 10,10 سال قید
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1313ٹریفک حادثات 653افراد شدید زخمی
- اسلام آباد ‘پی ٹی سی ایل کی مضبوط مالیاتی ٹیم کے اراکین کا گروپ فوٹو۔
- پاکستان ماحولیاتی طبی تباہی کے دھانے پہنچ گیا قائمہ کمیٹی میں ہولناک انکشافات
- پی ٹی سی ایل گروپ کا گزشتہ سال کے مقابلے آمدن میں 62فیصد اضافہ
- سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
- ٹک ٹاکر عائشہ شرافت زیادتی کیس میں رجب بٹ و دیگر ملزمان کیخلاف آئندہ کارروائی کا فیصلہ وکلاء کے مؤقف کی سماعت سے مشروط
- بینک الفلاح کے بعد از ٹیکس منافع میں 43 فیصد اضافہ
- شہید کانسٹیبل نوید افضل شہید ڈرائیور کانسٹیبل اصغر علی
