Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کیئر پاکستان اور دی کوکاکولا فانڈیشن کے ہوم شیفس پراجیکٹ کی تکمیل
    • ایران، عراق کیلئے فضائی سفر کرنیوالے پاکستانی زائرین ہوشیار باش
    • جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے تمام تر اختیارات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو منتقل
    • پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 53سے 65فیصد تک رہا
    • لاہور’ پولو میچ میں کھلاڑی و گھوڑے بڑے حادثے سے بچ گئے
    • پاکستان سکواش پرراج کرتا تھا، آج ہم بہت پیچھے ہیں:جہانگیر خان
    • 13ویں شوبو اِپون جے کے اے لاہور کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر
    • فاسٹ بولر محمد شامی بھارتی ٹیم میں کم بیک کے لیے پُرامید
    • عماد وسیم بچوں سے نہیں ملتے، اکیلی پرورش کر رہی ہوں:ثانیہ اشفاق
    • حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
    • سمانتھا کے خوشبو برانڈ کی کمائی 120 کروڑ سے بھی آگے نکل گئی
    • رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنیکی خواہش
    • جھانوی کپور کا فوٹوگرافروں پراپنی نامناسب تصاویر بنانے پر تحفظات کا اظہار
    • میکا سنگھ کا دلیر مہندی کی بے عزتی کرنے پر بھارتی وزیر سے معافی کا مطالبہ
    • ایچ ایس وائے کا موبائل فون اور ذاتی اکائونٹس ہیک، مداحوں کو خبردار کر دیا
    • سجاد علی کے بھائی گلوکار وقار علی کینسر میں مبتلا’ مداحوں سے دعائوں کی اپیل
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران انسداد جرائم میٹنگ کے دوران ماڈل ٹائون ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
    • کرکٹ میچز سے قبل سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جائیں: ڈی آئی جی آپریشنز
    • 12 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے 2ملزمان کو 10,10 سال قید
    • 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1313ٹریفک حادثات 653افراد شدید زخمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان ماحولیاتی طبی تباہی کے دھانے پہنچ گیا قائمہ کمیٹی میں ہولناک انکشافات

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (حبہ عباسی) پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے نام پر قائم سرکاری اداروں کی سنگین لاپروائی، اربوں روپے کمانے والے مافیاز کی دھونس اور وفاقی بیوروکریسی کی نااہلی کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، جس نے ملک کو ایک ہولناک طبیبحران کے مکھ مکھ لا کھڑا کیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے حالیہ اجلاس کے جو اندرونی احوال سامنے آئے ہیں، وہ ملکی بقا کے لیے ایک سنگین وارننگ ہیں۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق، ملک میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بنایا گیا سب سے اہم ادارہ ‘پاکستان کلائیمیٹ چینج اتھارٹی) اب تک 100 فیصد غیر فعال اور ایک سفید ہاتھی ثابت ہوا ہے، جس کا باضابطہ اعتراف وفاقی وزیر مصدق ملک کو خود پارلیمنٹ کے سامنے کرنا پڑا۔ اس مجرمانہ سست روی پر چیئرپرسن شیری رحمان نے انتہائی جارحانہ اور سخت ترین لہجہ اختیار کرتے ہوئے اتھارٹی کے سربراہ کو سرعام لتاڑ دیا اور دوٹوک الفاظ میں وارننگ دی کہ "ادارے نے اب تک اپنا لوہا منوانے میں مکمل ناکامی دکھائی ہے، ایسا لگتا ہے کہ آپ کے پاس دانشوروں اور قابل لوگوں کی شدید کمی ہے، لہٰذا آئندہ بغیر تیاری کے پارلیمنٹ میں آ کر ہمارا وقت برباد نہ کیا جائے”۔ کمیٹی نے سرکاری مشینری کی کارکردگی کے منہ پر زوردار طمانچہ مارتے ہوئے یہ دل دہلا دینے والا انکشاف بھی کیا کہ سال 2022 کے تباہ کن سیلاب کو گزرے طویل عرصہ ہو چکا ہے لیکن بیوروکریسی کی روایتی سست روی کے باعث متاثرہ علاقوں کے 14,000 سرکاری اسکول اب تک دوبارہ تعمیر نہیں کیے جا سکے، جس کی وجہ سے لاکھوں معصوم بچوں کا تعلیمی مستقبل مستقل طور پر داؤ پر لگا ہوا ہے۔اس انتظامی ملبے کے ساتھ ساتھ ملک میں پلاسٹک بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں اور کاروباری مافیاز کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے بھی رونگٹے کھڑے کر دینے والے سائنسی حقائق سامنے آئے ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے ایک ہولناک طبی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے الرٹ جاری کیا کہ دھوپ اور شدید تپش میں پڑی رہنے والی پلاسٹک کی بوتل (PET) کا پانی پینے سے ملک میں خواتین کے اندر بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان) کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جبکہ اس بھیانک صورتحال کے باوجود پاکستان کا آفیشل ریسائیکلنگ نظام دنیا کے بدترین ترین درجے پر ہے جہاں سالانہ پیدا ہونے والے لاکھوں ٹن پلاسٹک کچرے میں سے رسمی شعبے ) میں ریسائیکلنگ کی شرح محض 1 فیصد ہے اور باقی سارا زہر ہمارے پانی اور مٹی میں گھل رہا ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے اس ماحولیاتی جرم کی گہرائی واضح کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ میں موجود بچوں کے پیمپرز اور ٹافیوں کے ریپرز جیسی سینکڑوں روزمرہ اشیاء 100 فیصد نان ریسائیکل ایبل ہیں جن پر مکمل پابندی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پلاسٹک بیگز کی بندش کے معاملے پر اربوں روپے کمانے والے اثر و رسوخ رکھنے والے حلقوں کی شدید ترین مزاحمت کا انکشاف بھی ہوا، جہاں بڑے بڑے بکس اسٹورز کے مالکان کتابوں پر چڑھے پلاسٹک پر پابندی کے بل کے خلاف قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ سینیٹر طلال چوہدری نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ پلاسٹک کی بوتلیں بنانے والی بڑی کمپنیوں کے ساتھ 3، 3 گھنٹے طویل ملاقاتوں کے باوجود کوئی حل نہیں نکل رہا کیونکہ یہ مافیا 2003 سے بنے قوانین پر سختی نہ ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ چونکہ صوبائی حکومتیں ان مافیاز کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام اور بے بس ہو چکی ہیں، اس لیے اب وفاق کو اسلام آباد سے خود سخت ترین ایکشن لینا ہوگا اور اس ماحولیاتی جنگ میں نرمی کی پالیسی کو فوری ختم کرنا ہوگا۔
    ماحولیاتی تباہی

    Khabrain News

      Keep Reading

      کیئر پاکستان اور دی کوکاکولا فانڈیشن کے ہوم شیفس پراجیکٹ کی تکمیل

      ایران، عراق کیلئے فضائی سفر کرنیوالے پاکستانی زائرین ہوشیار باش

      جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے تمام تر اختیارات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو منتقل

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.