لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے جڑانوالہ میں میونسپل کمیٹی کی 150 دکانوں کی نیلامی
روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے شیخ غفار سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی جانب سے جمع کرایا گیا نامکمل جواب مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر درخواست میں الگ الگ جواب داخل کیا جائے۔ درخواست گزاروں کے وکیل شعیب سلیم نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار گزشتہ 40 سال سے میونسپل کمیٹی کی دکانوں میں کاروبار کر رہے ہیں، تاہم میونسپل کمیٹی نے کرایہ نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا۔ درخواست گزاروں کے مطابق انہوں نے 2005ء میں سکیورٹی کی مد میں پانچ، پانچ لاکھ روپے جمع کرائے تھے جبکہ متعدد دکانیں انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیں۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اشتہار میں مقرر کردہ کرایہ موجودہ کرائے سے بھی کم ہے، جبکہ درخواست گزار مجوزہ کرائے سے دو ہزار روپے زیادہ کرایہ ادا کر رہے ہیں۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ دکانوں کی نیلامی اور اس حوالے سے جاری اشتہار کو کالعدم قرار دیا جائے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان سکواش پرراج کرتا تھا، آج ہم بہت پیچھے ہیں:جہانگیر خان
- 13ویں شوبو اِپون جے کے اے لاہور کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر
- فاسٹ بولر محمد شامی بھارتی ٹیم میں کم بیک کے لیے پُرامید
- عماد وسیم بچوں سے نہیں ملتے، اکیلی پرورش کر رہی ہوں:ثانیہ اشفاق
- حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
- سمانتھا کے خوشبو برانڈ کی کمائی 120 کروڑ سے بھی آگے نکل گئی
- رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنیکی خواہش
- جھانوی کپور کا فوٹوگرافروں پراپنی نامناسب تصاویر بنانے پر تحفظات کا اظہار
- میکا سنگھ کا دلیر مہندی کی بے عزتی کرنے پر بھارتی وزیر سے معافی کا مطالبہ
- ایچ ایس وائے کا موبائل فون اور ذاتی اکائونٹس ہیک، مداحوں کو خبردار کر دیا
- سجاد علی کے بھائی گلوکار وقار علی کینسر میں مبتلا’ مداحوں سے دعائوں کی اپیل
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران انسداد جرائم میٹنگ کے دوران ماڈل ٹائون ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
- کرکٹ میچز سے قبل سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جائیں: ڈی آئی جی آپریشنز
- 12 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے 2ملزمان کو 10,10 سال قید
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1313ٹریفک حادثات 653افراد شدید زخمی
- اسلام آباد ‘پی ٹی سی ایل کی مضبوط مالیاتی ٹیم کے اراکین کا گروپ فوٹو۔
- پاکستان ماحولیاتی طبی تباہی کے دھانے پہنچ گیا قائمہ کمیٹی میں ہولناک انکشافات
- پی ٹی سی ایل گروپ کا گزشتہ سال کے مقابلے آمدن میں 62فیصد اضافہ
- سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
- ٹک ٹاکر عائشہ شرافت زیادتی کیس میں رجب بٹ و دیگر ملزمان کیخلاف آئندہ کارروائی کا فیصلہ وکلاء کے مؤقف کی سماعت سے مشروط
