Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور’ پولو میچ میں کھلاڑی و گھوڑے بڑے حادثے سے بچ گئے
    • پاکستان سکواش پرراج کرتا تھا، آج ہم بہت پیچھے ہیں:جہانگیر خان
    • 13ویں شوبو اِپون جے کے اے لاہور کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر
    • فاسٹ بولر محمد شامی بھارتی ٹیم میں کم بیک کے لیے پُرامید
    • عماد وسیم بچوں سے نہیں ملتے، اکیلی پرورش کر رہی ہوں:ثانیہ اشفاق
    • حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
    • سمانتھا کے خوشبو برانڈ کی کمائی 120 کروڑ سے بھی آگے نکل گئی
    • رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنیکی خواہش
    • جھانوی کپور کا فوٹوگرافروں پراپنی نامناسب تصاویر بنانے پر تحفظات کا اظہار
    • میکا سنگھ کا دلیر مہندی کی بے عزتی کرنے پر بھارتی وزیر سے معافی کا مطالبہ
    • ایچ ایس وائے کا موبائل فون اور ذاتی اکائونٹس ہیک، مداحوں کو خبردار کر دیا
    • سجاد علی کے بھائی گلوکار وقار علی کینسر میں مبتلا’ مداحوں سے دعائوں کی اپیل
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران انسداد جرائم میٹنگ کے دوران ماڈل ٹائون ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
    • کرکٹ میچز سے قبل سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جائیں: ڈی آئی جی آپریشنز
    • 12 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے 2ملزمان کو 10,10 سال قید
    • 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1313ٹریفک حادثات 653افراد شدید زخمی
    • اسلام آباد ‘پی ٹی سی ایل کی مضبوط مالیاتی ٹیم کے اراکین کا گروپ فوٹو۔
    • پاکستان ماحولیاتی طبی تباہی کے دھانے پہنچ گیا قائمہ کمیٹی میں ہولناک انکشافات
    • پی ٹی سی ایل گروپ کا گزشتہ سال کے مقابلے آمدن میں 62فیصد اضافہ
    • سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    این سی سی آئی اے کارروائیاں’ ٹک ٹاکر شہزیب سیالکوٹ سمیت 18ملزمان گرفتار

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(کرائم رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) لاہور زون نے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی نگرانی میں سائبر جرائم، آن لائن فراڈ اور سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے خلاف کارروائیاں کرتے
    ہوئے ٹک ٹاکر شہزیب سیالکوٹی سمیت مختلف مقدمات میں 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ کارروائیوں کے دوران موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سمیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے۔این سی سی آئی اے کے مطابق سیالکوٹ میں خاتون کی شکایت پر سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے کی تحقیقات کی گئیں، جس کے بعد ٹک ٹاکر شہزیب سیالکوٹی کو سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے کمرشل ایریا سے گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے سام سنگ گلیکسی ایس 21 الٹرا اور آئی فون 17 پرو میکس برآمد ہوئے۔ موبائل فونز کی ابتدائی تکنیکی جانچ کے دوران ملزم کے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاونٹس کا جائزہ لیا گیا، جبکہ شکایت سے متعلق ویڈیو آئی فون کے ڈاون لوڈز فولڈر میں بھی موجود پائی گئی۔ مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ملتان میں جعلی شادی بیورو، آن لائن مالی فراڈ اور غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ خانیوال ٹول پلازہ سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے جعلی شادی بیورو چلانے اور رشتوں کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم بٹورنے والے چار ملزمان پکڑے گئے، جن کے قبضے سے چار موبائل فون برآمد ہوئے۔ایک اور کارروائی میں جعلی برانچ لیس بینکنگ اکاونٹس استعمال کرنے اور خود کو ڈاکٹر، سنی یا ویزا ایجنٹ ظاہر کرکے شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے چھ ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ان کے قبضے سے چھ موبائل فون اور 11 سمیں برآمد ہوئیں۔این سی سی آئی اے نے ملتان کی کچہری روڈ پر ایک غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر دو خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق ملزمان متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیوں کے نام پر شہریوں کا ڈیٹا حاصل کرنے میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران 11 لیپ ٹاپ، پانچ موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیوائسز، سسکو ڈائلر سافٹ ویئر اور فراڈ میں استعمال ہونے والا ڈیجیٹل ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور برآمد شدہ ڈیجیٹل شواہد کی روشنی میں دیگر ملوث افراد کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان سکواش پرراج کرتا تھا، آج ہم بہت پیچھے ہیں:جہانگیر خان

      فاسٹ بولر محمد شامی بھارتی ٹیم میں کم بیک کے لیے پُرامید

      ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران انسداد جرائم میٹنگ کے دوران ماڈل ٹائون ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.