Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • پٹرولیم لیوی جماعت اسلامی کے 150 شہروں میں دھرنے لانگ مارچ کی تیاری
    • ملتان میں اندھیر نگری دوران ڈکیٹی سر راہ خاتون سے زیادتی ڈاکو یرغمالی شوہر بچوں سے رقم چھین کر فرار
    • خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائیگا:راناثنااللہ
    • وفاقی ایجنٹس نے ذاتی استعمال کی 17 اشیا ضبط کر لیں، الہان عمر
    • آصفہ بھٹو کی انٹرنیٹ کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے پارلیمانی سیکرٹری سبین غوری کو پی پی پی کی جانب سے تعاون کی پیش کش
    • نیوزی لینڈ کی ڈیفنس فورس کے سربراہ نامناسب تعلقات پر مستعفی
    • معاشی استحکام کوپائیدار ترقی میں تبدیل کرنا حکومت کی ترجیح
    • حمائمہ ملک اورعلی ظفر کرائم سیریز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گئی
    • کا ہنہ میں سی سی ڈی اہلکار کیخلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج
    • پٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس پر تحفظ
    • پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد ثقلین خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
    • ہاکی کے زوال کی اہم وجوہات ناقص منصوبہ بندی: محمد ثقلین
    • پاکستان میں نظام عدل کے بریک ڈائون کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے:خواجہ سعد رفیق
    • ایل پی جی مرغی گوشت آٹے سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
    • بیگم نصرت بھٹو جمہوریت’ قربانی’ استقامت کی علامت تھیں:راجہ پرویز اشرف
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
    • برلن:صدر مملکت آصف زرداری جرمن صدر فرینک والٹر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کررہے ہیں۔
    • سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گئے فیلڈ مارشل

    By Khabrain Newsاکتوبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ، گوادر، کراچی ( نیوز ایجنسیاں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو چن
    چن کر نشانہ بنائیں گے۔ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے۔ ادھر سکیورٹی فورسز نے گوادر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیاجبکہ کراچی سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں اور انکے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے، دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہوں گے انہیں سختی سے نشانہ بنائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز، پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے افسران اور دستوں کے اعلیٰ حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے انہیں خطرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے چوکس رہنے اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ ہم اسپانسرڈ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے اور وہ جہاں کہیں بھی ہوں گے انہیں بھرپور انداز میں نشانہ بنائیں گے۔سیکیورٹی فورسز کے شہدا اور غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیاکہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے بگڑے ہوئے نظریات کو ضرور شکست دے گا۔قبل ازیں پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ادھر گوادر میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے کو بارودی مواد اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات(آئی ای ڈیز) سے پاک کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ فورسز اردگرد کے علاقوں کی تلاشی لے رہی ہیں تاکہ ممکنہ طور پر نصب بارودی مواد اور آئی ای ڈیز کا سراغ لگا کر علاقے کو محفوظ بنایا جاسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے تک علاقے کو محفوظ بنانے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔دریں اثناء سی ٹی ڈی اوراوروفاقی حساس ادارے نے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی اورفتنہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے خلاف گلستان جوہر اور گلبائی چوک کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے تیارشدہ آئی ای ڈی، ہینڈ گرنیڈ اوراسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتاردہشت گردوں کی شناخت رحیم فضل ولد فضل محمود اوربالاچ بلوچ ولد رسول بخش ، شاہ نور رحمان خان ولد اختر عالم کے ناموں سے کی گئی۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے تنظیمی کمانڈر کی ہدایت پرشہر میں موجود ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ،اغوا اورسکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث رہے ہیں،دہشت گردوں نے افغانستان میں اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی تھی ۔
    فیلڈ مارشل

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

      پٹرولیم لیوی جماعت اسلامی کے 150 شہروں میں دھرنے لانگ مارچ کی تیاری

      ملتان میں اندھیر نگری دوران ڈکیٹی سر راہ خاتون سے زیادتی ڈاکو یرغمالی شوہر بچوں سے رقم چھین کر فرار

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.