ماسکو(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ سرکاری
دورہ متوقع ہے، جس کے دوران وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات کریں گے، مجوزہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سفارتی، تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، اقتصادی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔دونوں رہنماں کی ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت میں اضافے، توانائی کے شعبے میں تعاون، تیل اور گیس کی فراہمی، سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور دوطرفہ اقتصادی منصوبوں پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔مذاکرات میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور جدید کاری میں روسی تعاون، توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، زراعت، غذائی تحفظ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے جیسے امور بھی زیر بحث آ سکتے ہیں۔پاکستان اور روس کے درمیان بینکاری اور مالیاتی لین دین میں سہولتوں کی فراہمی، تجارتی ادائیگیوں کے طریقہ کار اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
بریکنگ نیوز
- اردن میں چرچ کے اندر جنازے کے دوران فائرنگ 7 افراد ہلاک
- میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، ڈی آئی جی ویسٹ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر
- پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی
- فرانس میں مہنگائی کیخلاف دوبارہ مظاہرے شروع 135 افراد گرفتار ہنگاموں کے پیش نظر 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات
- میلانیا ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان اولیشکی میں جنگ بندی کا اعلان
- پولیو سے پاک پاکستان شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا:بلاول بھٹو
- امریکی اور اسرائیلی انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران کیخلاف بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں: امریکی جریدہ
- یمن میں سعودی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 16 شہری جاں بحق ہوگئے: ترجمان حوثی
- فلپائنی فضائیہ کے فوجی طیارے فضا میں ٹکرا گئے’ 4پائلٹ ہلاک
- سری لنکا ٹیست سیریز کیلئے 14 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان بابر اعظم کپتان مقرر
- پنشن ملازم کا قانونی و آئینی حق ، خیرات نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ
- افغان ایئرلائن کا پاکستان کیلئے پروازوںمیں اضافہ کا اعلان
- افغانستان میں طالبان مخالف گروپس کی گوریلا کاروائیاں تیز
- لوئر دیر : خسرہ کی وباسے 5 بچے جاں بحق
- طیاروں کا فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل مہنگا
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اسلام آباد میں اے آئی ہیکا تھون سے خطاب کررہے ہیں۔
- فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
- مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
- یومِ تاسیس آزاد جموں و کشمیر’ تحریک ِ آزادی’ نظریہ الحاقِ پاکستان کی تجدید
- مشرق وسطی کے تنازعات کا حل مزاکرات پاکستان برطانیہ فرانس سمیت 8 ممالک متفق
