لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ‘ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹائون میں اسد سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون’ہیئر میں صدیق سے 3لاکھ 67ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں کرامت سے 3لاکھ 27ہزار روپے اور موبائل فون، اکبری منڈی میں عبید اللہ سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شاد باغ اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ مستی گیٹ اور برکی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
