Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور :ڈرائیور کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار
    • دوہا:وزیر تجارت جام کمال خان ترکیہ کے ڈپٹی وزیر تجارت مصطفی طرکو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • SPSCکے بھرتی قواعد میں اہم ترامیم، کامیابی کیلئے33 فیصد نمبر لازمی قرار
    • سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا
    • اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر برہمی کا اظہار، امیگریشن حکام کو آخری مہلت
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • کراچی میں پولیس مقابلے، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 8 زخمی حالت میں گرفتار
    • ساہیوال:وزیراعظم شہبازشریف ایم این چودھری اشرف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری
    • پنجاب میںبلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی تاریخوں کا فیصلہ نہ ہوسکا
    • کراچی، کورنگی میں 20 سالہ لڑکی فائرنگ سے قتل، بہن، بہنوئی اور سابق شوہر نامزد، پولیس نے بڑی بہن کو حراست میں لے لیا
    • بھارت،پسندکی شادی کے لیے لڑکی 100 فٹ بلندٹاورپر چڑ گئی
    • بھارت نے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا
    • سینیٹ کا اجلاس: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
    • چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کا بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • کراچی کوئٹہ میں ایل پی جی سستی ہو گئی لاہور سمیت پنجاب بھر میں اضافی قیمتیں برقرار
    • لاہور منڈیوں میں پیاز 220 اور ٹماٹر 240 روپے کلو انتظامیہ خاموش عوام پریشان
    • لاہور میں الودگی پھر برھنے لگی کوئٹہ میں پارہ ٧ ڈگری کراچی میں گرمی کی شدت بر قرار
    • بلوچستان کے سپوت شیر باز مری نے عالمی سطع پر گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا
    • ایم او پی رائے امتیاز کی جانب سے موقع پر چار منزل پر مشتمل 16 مرلہ کمرشل پلازے کی فائل فوٹو جسکا پندرہ مرلہ کا نقشہ غیرقانونی طور پر پاس کیا گیا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نا کام لانگ مارچ پی ٹی کی کور کمیٹی میں اختلافات کھل کر سامنے ا گئے

    By Khabrain Newsاکتوبر 27, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (عادل عباسی) پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ، لانگ مارچ کی ناکامی اور حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تعطل کے بعد ایک نئے سیاسی امتحان کا سامنا ہے۔ پارٹی کے اندر فیصلہ سازی کے طریقہ کار، سیاسی کمیٹی کے کردار، اپوزیشن قیادت کی کارکردگی اور مستقبل کی احتجاجی حکمت عملی پر اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے حالیہ اجلاسوں میں بعض ارکان نے موجودہ سیاسی ڈھانچے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی کمیٹی کی تشکیل نو، اجتماعی فیصلہ سازی اور ناکام لانگ مارچ کے اسباب کا جائزہ لینے کے مطالبات کیے ہیں۔ پارٹی کے اندر اختلافات کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کور کمیٹی کے طویل اجلاسوں کے باوجود مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر اتفاق رائے سامنے نہیں آسکا۔ اجلاسوں میں بعض ارکان نے سوال اٹھایا کہ لانگ مارچ کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے، مختلف اضلاع میں انتظامات اور مرکزی قیادت کی ذمہ داریوں کے حوالے سے مؤثر منصوبہ بندی کیوں نہیں کی گئی۔ بعض ارکان نے سہیل آفریدی کے کردار پر سوالات اٹھائے جبکہ دیگر نے ناکامی کی ذمہ داری صرف ایک شخصیت پر ڈالنے کے بجائے پارٹی کی مجموعی فیصلہ سازی کا جائزہ لینے پر زور دیا۔ تحریک انصاف کے اندر ایک اہم اختلاف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کے کردار کے حوالے سے بھی سامنے آیا ہے۔ پارٹی کے بعض حلقوں کی جانب سے اپوزیشن قیادت کی کارکردگی پر تحفظات ظاہر کیے گئے ہیں، تاہم چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے محمود خان اچکزئی کی تبدیلی کے امکانات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے اور پارٹی ان کے فیصلے کی پابند ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی بھی ایک بڑا سیاسی چیلنج بن چکی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان ملاقات کے مقام اور مذاکرات کے طریقہ کار پر اختلافات برقرار ہیں۔ اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ کے آئین روم میں مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے جبکہ حکومتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ ملاقات کے مقام کے بجائے قومی معاملات پر بات چیت کے ایجنڈے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دینے کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذاکرات میں تعطل کی بنیادی وجوہات عمران خان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی نہ دینا اور خیبرپختونخوا کی صوبائی خودمختاری سے متعلق اختلافات تھے۔ انہوں نے صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو بھی غیرآئینی قرار دیا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت اب سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے آئندہ دنوں میں کل جماعتی کانفرنس بلانے کا عندیہ دیا ہے، جس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، آئینی معاملات اور ملک میں جاری سیاسی کشیدگی پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق تحریک انصاف کے لیے اصل امتحان صرف حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی نہیں بلکہ پارٹی کے اندر فیصلہ سازی کے نظام پر اعتماد بحال کرنا بھی ہے۔ ایک جانب پارٹی کی پارلیمانی قیادت سیاسی مذاکرات کے ذریعے راستہ نکالنے کی کوشش کر رہی ہے تو دوسری جانب احتجاجی حکمت عملی برقرار رکھنے کا مؤقف بھی موجود ہے۔ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف کے سامنے تین اہم سیاسی سوالات ہیں: کیا پارٹی اپنی سیاسی کمیٹی اور فیصلہ سازی کے نظام میں تبدیلی کرے گی، کیا محمود خان اچکزئی کی قیادت میں حکومت کے ساتھ بامعنی مذاکرات ممکن ہوں گے اور کیا خیبرپختونخوا کی صورتحال کے بعد تحریک انصاف ایک نئی منظم احتجاجی تحریک شروع کرنے کی پوزیشن میں ہے؟ ان سوالات کے جوابات آنے والے دنوں میں تحریک انصاف کی سیاسی سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور :ڈرائیور کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

      SPSCکے بھرتی قواعد میں اہم ترامیم، کامیابی کیلئے33 فیصد نمبر لازمی قرار

      سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.