لاہور(خبریں ڈیجیٹل )بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فائٹر شیرباز مری نے قازقستان میں منعقدہ بین الاقوامی نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فائٹر نے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ اس کامیابی کے بعد شیرباز مری نے حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے پر حکومتِ بلوچستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔

