اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے شہری کا نام نا نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کو کل تک نام پی سی ایل سے نکالنے کی مہلت دے دی۔ جسٹس اعظم خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر آج عدالتی فیصلے پر عمل نا ہوا تو کل سے توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوگی، کل پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکال کر لے آئیں۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نا نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ احمد رضا سرور، ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کو فوری طور پر ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔دوران سماعت ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ نظرثانی کمیٹی میں ہے۔ جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا طریقہ ہے، آرڈر میں لکھ دوں کہ معاملہ کمیٹی میں ہے۔امیگریشن اینڈ پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ یہ ایک مروجہ طریقہ کار ہے جس کے تحت معاملہ دیکھنا ہوتا ہے۔ جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ کورٹ کے آرڈر کے بعد کون سا میکنزم ہوتا ہے؟ اے جی صاحب آئندہ اگر توہین عدالت آئی تو پھر جو ہوگا آپ دیکھ لینا، ڈی جی کو بلوا لیں ایسے نہیں ہوگا۔عدالت نے شہری وجاہت حسین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- فیروزپور روڈ پر ٹرک الٹنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی
- کولمبین، گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پائوں تلے روند دیا، آزاد فلسطین کے نعرے
- کالاشاہ کاکو میں ٹریفک کے دومختلف حادثات، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- لاہور:طالبات شاکر علی میوزیم اینڈ آرٹ گیلری میں جاری پینٹنگ کی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
- لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس اہلکار داخلی راستے پر الرٹ کھڑے ہیں۔
- چیئرمین سینیٹ کا سابق آرمی چیف جنرل (ر)عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِتعزیت
- سربراہ خیالی کہانیاں آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ مکمل ناکام ہوئی تجزیہ کار
- لاہور :ڈرائیور کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار
- دوہا:وزیر تجارت جام کمال خان ترکیہ کے ڈپٹی وزیر تجارت مصطفی طرکو سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- SPSCکے بھرتی قواعد میں اہم ترامیم، کامیابی کیلئے33 فیصد نمبر لازمی قرار
- سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر برہمی کا اظہار، امیگریشن حکام کو آخری مہلت
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
- کراچی میں پولیس مقابلے، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 8 زخمی حالت میں گرفتار
- ساہیوال:وزیراعظم شہبازشریف ایم این چودھری اشرف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
- واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری
- پنجاب میںبلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی تاریخوں کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی، کورنگی میں 20 سالہ لڑکی فائرنگ سے قتل، بہن، بہنوئی اور سابق شوہر نامزد، پولیس نے بڑی بہن کو حراست میں لے لیا
- بھارت،پسندکی شادی کے لیے لڑکی 100 فٹ بلندٹاورپر چڑ گئی
- بھارت نے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا
